• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

حفاظتِ زبان

حفاظتِ زبان

احادیث

-1

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دین کے ارکان اور بہت سے احکام بتانے کے بعدارشا د فرمایا :کیا اب تمہیں ان احکام کا لب لباب (خلاصہ اور نچوڑ ) اور ان کا اہم ترین حصہ نہ بتادوں ؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان پکڑ کر فرمایا :اسے اپنے قابو میں رکھو، نامناسب جگہ استعمال نہ ہونے دو ،حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تعجب سے پوچھنے لگے، یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا ان زبانی باتوں پر بھی ہم سے مؤاخذہ ہوگا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا ؛معاذ! (تمہیں تمہاری ماں گم کرے)قیامت کے دن لوگ زبان کی کھیتیوں (ناجائز باتوں) کی وجہ سے اوندھے منہ جہنم میں پھینکے جائیں گے۔(احمد،ترمذی ،ابن ماجہ

-2

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بات کرے تو اچھی بات کرے اور اگر کوئی اچھی بات ذہن میں نہیں آتی تو بالکل خاموش رہے کچھ بھی نہ بولے۔ (بخاری

-3

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو خاموش رہا وہ نجات پاگیا۔(احمد ،دارمی،ترمذی

-4

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو شخص مجھے اس چیز کی جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان (زبان )اور اس چیز کی جو اس کے دو رانوں کے درمیان (شرمگاہ ) کی ضمانت دے گا میں اس کے لئے جنت کی ضمانت دوں گا۔

(ترمذی )

-5

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ آخرت میں نجات کی کیا صورت ہے ؟ ارشادفرمایا اپنی زبا ن کو قابو میں رکھو اور گھر میں ٹھہرے رہو (بلاضرورت باہر مت نکلو) اور اپنی خطائوں پر روتے رہو۔

-6

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس کو اللہ تعالیٰ نے زبان اور شر مگاہ کے شروفتنہ سے بچا لیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(ترمذی

© Copyright 2025, All Rights Reserved