پتلون(پینٹ) پہننے کا حکم
احسن الفتاوی ج8ص64
آجکل کوٹ پتلون وغیرہ کا اگرچہ مسلمانوں میں عام رواج ہوگیا ہے مگر اس کے باوجود اسے انگریزی لباس ہی سمجھا جاتا ہے ، بالفرض تشبہ بالکفار نہ بھی ہوتو تشبہ بالفساق میں تو کوئی شبہہ نہیں، لہذا ایسے لباس سے احتراز ضروری ہے۔۔۔۔احادیث میں غیر مسلموں کے مخصوص لباس سے ممانعت صراحۃ وارد ہوئی ہے۔
یہ تفصیل اس لباس کے بارے میں ہے جس سے واجب الستر اعضاء کی بناوٹ اور حجم نظر نہ آتا ہو ، اگر پتلون اتنی چست اور تنگ ہوکہ اس سے اعضاء کی بناوٹ اور حجم نظر آتا ہو جیسا کہ آجکل ایسی پتلون کا کثرت سے رواج ہو گیا ہے ، تو اس کا پہننااور لوگوں کو دکھانا اور دیکھنا سب حرام ہے جیسا کہ ننگے آدمی کو دیکھنا حرام ہے۔
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
© Copyright 2025, All Rights Reserved