• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

تکبیرات تشریق

تکبیرات تشریق

نویں ذی الحجہ سے تیرہ ذی الحجہ کی عصر تک ھر فرض نماز کا سلام پھیرنے کے بعد ایک بار تکبیرات تشریق یعنی اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ اللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد کہنا ھر مسلمان پرواجب ھے

عورت آھستہ کہے مرد درمیانی آواز سے کہے۔

نماز عید کے بعد بھی تکبیر کہی جائے

عید گاہ کی طرف جاتے ھوئے بلند آواز سے تکبیرات تشریق کہنا مستحب  اور بہتر ھے

اگر سلام پھیر کر بیٹھا رھا اور تکبیرکہنا بھول گیا تو یاد آنے پر کہنا واجب ھے جب تک کہ کوئی فعل منافی صلوۃ نہ کیا ھو

ایام تشریق کی کوئی نماز قضا ھو جائے تو اگر ایام تشریق میں ہی قضا کی تو تکبیر کہنا واجب ھےورنہ نہیں

حوالہ

احسن الفتاوی ج 4 ص 134۔145۔152

چار سو اھم مسائل ص275۔276

© Copyright 2025, All Rights Reserved