سوال:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سفر میں نماز کیسے پڑھنی ہے قصر نماز کا طریقہ بتا دیں۔
الجواب ومنہ الصدق والصواب
قصر نماز کا حکم سفر شرعی کے لیے ہے ، نیز قصر کرنے کا حکم صرف چاررکعت والی فرض نماز کے ساتھ خاص ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ہر چار رکعت والی فرض نماز کی دو دو رکعات پڑھی جائیں گی۔البتہ مغرب میں تین رکعتیں ہی پڑھی جائیں گی۔
سفرِ شرعی کے دوران نماز کے فرائض وواجبات کی تعداد۔۔:فجر 2فرض۔ظہر 2فرض۔عصر 2فرض۔مغرب 3فرض۔عشاء2فرض3وتر
سفر شرعی کے دوران سنن موکدہ کاحکم
فجر سے قبل دو سنن موکدہ ضرور پڑھی جائیں۔ باقی نمازوں کا حکم یہ ہے کہ اگر جلدی ہو تو فجر کے علاوہ باقی نمازوں کی سنتیں چھوڑنا جائز ہے۔ اگر حالتِ اطمینان ہو تو سنن موکدہ پڑھنی چاہیئے۔ جناب رسول اللہ ﷺ سے سفر میں سنتیں پڑھنا ثابت ہے
حوالہ جات
(1) فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُناحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلاةِ۔ النساء 101
وفی تفیسرجلالین (فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاح)فِي(أَنْ تَقْصُرُوا مِنْ الصَّلَاة)بِأَنْ تَرُدُّوهَا مِنْ أَرْبَع إلَى اثْنَتَيْنِ
(2) حدثنا ابو نعیم قال حدثنا عبد الوارث قال حدثنا یحییٰ ابن ابی اسحاق قال:سمعت انسان یقول :خرجنا مع النبی صلی اللہ علیہ وسلم من المدینۃ الی مکۃ ،فکان یصلی رکعتین رکعتین ،حتی رجعنا الی المدینۃ قلت :اقمتم بمکۃ شیئا؟قال : ,اقمنا بھا عشرا۔ صحیح بخاری ،حدیث 1081 کتاب تقصیر الصلاۃ
(3) عن عائشة زوج النبی ﷺ قالت: فرضت الصلاة رکعتین فی الحضر والسفر فاقرت صلاة السفر وزیدت فی صلاة الحضر۔ مسلم ج 1 ص 261
(4) عن ابن عباس:قال ان اللہ فرض الصلاة علی لسان نبیکم علی المسافر رکعتین وعلی المقیم اربعاوفی الخوف رکعة۔
(5) فی اعلاء السنن،ط ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیۃ کراتشی،باکستان
عن: مجاھد، عن عبداللہ بن عمر، قال: اذا کنت مسافرا فوطنت نفسک علی اقامۃ خمسۃ عشر یوما فاتمم الصلاۃ، وان کنت لاتدری فاقصر۔ رواہ محمد بن الحسن فی الآثار ج 7 ص ،314، رقم 2000، باب القصر مالم ینو الاقامۃ خمسۃ عشر یوما
(6) عن ابن عمر رضی اللہ عنہما: قال: صلیت مع النبی ﷺ فی الحضر والسفر، فصلیت معہ فی الحضر الظہر اربعا وبعدھا رکعتین، وصلیت معہ فی الظہر رکعتین، وبعدھا رکعتین، والعصر رکعتین۔ ولم یصل بعدھا شیئا، والمغرب فی الحضر والسفر سواء، ثلاث رکعات لاینقص فی حضر ولا فی سفر وھی وترالنہار وبعدھا رکعتین۔ رواہ الترمذی۔۔۔ واخرج الطحاوی بسند حسن وزاد فیہ: وصلی العشاء رکعتین وبعدھا رکعتین اھ۔ ج 7 ص ،329، رقم 2012، باب التطوع فی السفر
(7) إن الرواتب لا تبقی مؤکدة فی السفر کالحضر، فینبغی مراعاة حال الرفقة فی إتیانہا، فإن أثقل علیہم ترکہا أو أخرہا حتی یأتی بہا علی ظہر الراحلة۔ ج 7 ص ،331، باب التطوع فی السفر
(8) وفی الدرالمختار:،(صلی الفرض الرباعی)خبر من ,,فی قولہ ,,فمن خرج واحترز بالفرض من السنن والوتر، وبالرباعی من الفجر والمغرب قولہ( وجوبا)ویکرہ الاتمام عندنا حتی روی عن ابی حنیفۃ انہ قال: من اتم الصلواۃ فقد اساء وخالف السنۃ۔ فتاویٰ شامی ج 3 ص 726
(9) (من جاوز بیوت مصرہ)وبضہ وھو ما حول المدینۃ من بیوت ومساکن،وکذایشترط مجاوزہ القریۃ المتصلۃ بالربض ھوالصحیح۔ مجمع الانھر ج 1 ص 238
(10) لما ان فرض المسافر رکعتان حتی لا یجوز لہ الاتمام،ولوقال:صلی الفرض الرباعی رکعتین لکان اولی ،قید بالفرض لانہ لاقصر فی الوتر والسنن۔ (النھر الفائق،ج 1 ص 345 باب صلاۃ المسافر)
(11) وقيد بالفرض؛ لأنه لا قصر في الوتر والسنن واختلفوا في ترك السنن في السفر، فقيل: الأفضل هو الترك ترخيصاً، وقيل: الفعل تقرباً، وقال الهندواني: الفعل حال النزول والترك حال السير، وقيل: يصلي سنة الفجر خاصةً، وقيل: سنة المغرب أيضاً، وفي التجنيس: والمختار أنه إن كان حال أمن وقرار يأتي بها؛ لأنها شرعت مكملات والمسافر إليه محتاج، وإن كان حال خوف لايأتي بها؛ لأنه ترك بعذر اهـ ( البحر الرائق: 2/ 141)
(12) وفی المحیط: ولوکان لہ اہل بالکوفة واہل بالبصرة‘ فمات اہلہ بالبصرة لاتبقی وطنا لہ‘ وقیل: تبقی وطنا‘ لانہا کانت وطنا لہ بالاہل والدار جمیعا فبزوال احدہما لایرتفع الوطن‘ کوطن الاقامة یبقی ببقاء الثقل وان اقام بموضع آخر۔(باب المسافر ج:2‘ ص:136)
ویأتی المسافر بالسنن إن کان فی حال أمن وقرار وإلا بأن کان فی خوف وفرار لا یأتی بہا ہو المختار لأنہ ترک لعذر (13) شامی 2/413
فقط واللہ سبحانہ وتعالی اعلم بالصواب وعلمہ اتم واحکم
کتبہ: محمد اعظم
25 محرم الحرام 1443ھجری بمطابق 3 ستمبر 2021ء
© Copyright 2025, All Rights Reserved