• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

گائے بھینس اونٹ میں سات آدمی شریک ھونے کی شرائط

گائے بھینس اونٹ میں سات آدمی شریک ھونے کی شرائط

گائے بھینس اونٹ میں اگر سات آدمی شریک ھوکر قربانی کریں تو بھی جائز ھے بشرطیکہ

1

کسی ایک کا بھی حصہ ساتویں حصہ سے کم نہ ھو

2

سب کی نیت قربانی یا عقیقہ یا دَم (حلق، تمتع، قران، احصار) کی ھو صرف گوشت کھانے کی نیت نہ ھو

3

کسی ایک کی کمائی بھی حرام نہ ھو

4

سب مسلمان ھوں(کوئی شیعہ، مرزائی  آغا خانی وغیرہ نہ ھو

ملحوظہ

اگر ساتوں میں سے کسی ایک شریک میں بھی یہ چار شرائط  یا ان میں سی کوئی ایک شرط نہ پائی گئی تو کسی کی بھی قربانی نہ ھوگی

رشوت غصب چوری سود انشورنس بینک کی ملازمت اور دیگر حرام ذرائع سے کمائے گئے مال میں قربانی واجب نھیں بلکہ ایسا تمام مال صدقہ کرنا واجب ھے ۔ قربانی میں بینک کا کوئی ملازم یا انشورنس کا کاروبار کرنے والا  یا ایسا آدمی شریک ھوا جس کی کل یا اکثر آمدنی حرام  ھے تو شرکاء میں سے کسی کی قربانی نھیں ھوگی۔

اگرقربانی کے شرکاء میں سے کوئی ایک شریک غیر مسلم ھےیاکوئی ایسا شخص ھے جسکی نیت قربانی کی بجائے گوشت کھانے کی ھےتو ساتوں میں سے کسی ایک شریک کی قربانی بھی درست نھیں۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved