• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

قربانی کی نیت اور دعا

قربانی کی نیت اور دعا

قربانی کرتے وقت زبان سے نیت ضروری نھیں اگر دل میں دھیان کرلیا کہ میں قربانی کرتا ھوں اور زبان سے کچھ نہ کہا نہ دعا پڑھی بلکہ صرف بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کردیا تو بھی قربانی درست ھوگئی۔ اگر دعا یاد ھو تو پڑھ لینا بہتر ھے

جانور لٹاتے وقت یہ دعا پڑھے

انی وجھت وجھی للذی فطر السموات والارض حنیفا وما انا من المشرکین  ان صلوتی ونسکی و محیای و مماتی للہ رب العلمین  لا شریک لہ  وبذلک اموت وانا اول المسلمین۔ مشکوۃ ص128

جب بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کر چکے تو یہ دعا پڑھے

اللھم تقبلہ منی کما تقبلت من حبیبک محمد و خلیلک ابراھیم علیہ السلام

حوالہ

چار سو اھم مسائل

© Copyright 2025, All Rights Reserved