• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

قومہ کی تعریف وجوب اور طریقہ

 

رکوع کے بعد سر اٹھا کر دوبارہ سیدھا کھڑا ھونے کو قومہ کہتے ھیں۔

 

قومہ کرنا واجب ھے،اورقومہ اطمیناں سے کرنا ایک الگ واجب ہے۔

 

رکوع سے کھڑے ھوتے ھوئے سمیع اللہ لمن حمدہ پڑھتے ھیں جب سیدھا کھڑے ھو جاتے ھیں تو اللھم ربنا ولک الحمد پڑھتے ھیں۔ تنہا نماز پڑھنے والا دونوں پڑھے گا اگر جماعت سے نماز پڑھیں تو امام پہلا پڑھے گا اور مقتدی دوسرا

 

قومہ اطمینان سے کرنا ایک الگ واجب ہے اطمینان سے کرنے کا مطلب یہ ھے کہ کم از کم ایک بار سبحان ربی العظیم کہنے کی مقدار اطمینان سے کھڑا رھے اگر اس سے کم مقدار کاقومہ کیا تو دو صورتیں ہیں

(۱)

اگر بھولے سے کیا تو آخر میں سجدہ سہو کرے

(۲)

اگر جان بوجھ کر کیا یا نماز کی طرف بے التفاتی کی وجہ سے کیا تو نماز کا دوبارہ پڑھنا واجب ھے سجدہ سہو سے کام نہیں چلے گا

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved