قیام کا خلاصہ
قبلہ رو کھڑا ہومردوں کے پائوں سیدھے ہوں دونوں قدموں کے درمیان فاصلہ برابر ھو
پھر جو نماز پڑھنی ھے اس کی نیت کرے پھر ھاتھ اٹھائے پھر تکبیر یعنی اللہ اکبر کہے پھر ھاتھ باندھ لے نظر سجدہ کی جگہ ھو
پھر ثناء پڑھے یعنی سبحنک اللھم وبحمدک ۔۔۔آخر تک۔ پھرتعوذ( اعوذ باللہ ) اور تسمیہ(بسم اللہ)مکمل پڑھے
ثناء تعوذ اور تسمیہ کے بعد پھر سورۃ فاتحہ پڑھے فاتحہ پڑھنے کے بعد
آمین آہستہ سے کہے پھر بسم اللہ پڑھے پھر کوئی اور سورۃ یا کم از کم تیس حروف کی مقدار آیات تلاوت کرے پھر رکوع کرے(یہ اکیلے آدمی کے بارے میں ھے)
امام کے پیچھے نماز پڑھنے والا سورۃ فاتحہ اور بعد کی سورۃ نہیں پڑھے گا بلکہ خاموش رھے گا۔ امام کے پیچھے قرات کرنا مکروہ تحریمی ھے اسکے بعد تکبیر یعنی اللہ اکبر کہہ کر رکوع کرے
© Copyright 2025, All Rights Reserved