امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
پیدائش وبچپن
حنبل نامی ایک شخص خراسان کے شہر مرو میں رہتے تھے۔ کسی وجہ سے انہوں نے اپنا وطن چھوڑا اور سن164ہجری میں بغداد چلے آئے۔ اس وقت ان کے ہاں بچہ پیدا ہونے والا تھا۔ بغداد آنے کے کچھ ہی دن بعد ان کا انتقال ہو گیا اور ربیع الاوّل سن164 ہجری میں ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔ ماں نے اس بچے کا نام احمد رکھا۔ یہ بچہ امام احمد بن حنبل شیبانی بغدادی کے نام سے مشہور ہوا۔
امام صاحب کی والدہ قبیلہ بنی شیبان سے تھیں۔ ان کی والدہ کا نام صفیہ بنتِ میمونہ بنتِ عبدالملک شیبانی تھا۔ مطلب یہ کہ امام احمد بن حنبل کے نانا کا نام عبدالملک تھا۔ یہ قبیلہ شیبان کے سرداروں میں سے تھے۔ ان کے ہاں مرو میں عرب کے قبائل آتے تھے۔ یہ ان مرو میں انہی کے ہاں رہتے تھے۔ پھر انہوں نے ان کی صاحب زادی سے شادی کر لی۔
ماں نے اپنے یتیم بچے کو بہت پیار سے پالا۔ خوب ذوق شوق سے انہیں تعلیم دلوائی۔ احمد بن حنبل اپنی والدہ کے ساتھ بہت محبت سے پیش آتے تھے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved