• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

 

پیدائش و بچپن

حضرت ابوبکر صدیق   عرب کے مشہور قبیلہ قریش سے تھے۔ اُن کا سلسلہ نسب آٹھویں پُشت (مرۃ بن کعب) میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق   کی پیدائش آنحضرت  ﷺ کے دُنیا میں تشریف لانے کے دو ڈھائی سال بعد ہوئی۔

پیدائش کے وقت والدین نے اُن کا نام عبد الکعبہ (کعبہ کا بندہ) رکھا۔ مگر اسلام قبول کر لینے کے بعد آنحضرت  ﷺ نے اُن کا نام بدل کر عبداللہ (اللہ کا بندہ) کر دِیا۔ ابوبکر آپ کی کُنیت ہے۔ صدیق اور عتیق لقب ہیں۔ آپ زیادہ تر اپنی کُنیت اور لقب صدیق سے مشہور ہیں۔ آپ کے باپ کا نام ابُو قحافہ اور والدہ کا نام اُمّ الخیر تھا۔ حضرت ابوبکر ؓ  کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ ان کے والد ابُو قحافہ اور بیٹے عبدالرحمن اور پوتے محمد بن عبدالرحمن ؓ چار پُشتیں آنحضرت  ﷺ کی صحابی ہیں۔

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved