• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

نواں لمعہ

نواں لمعہ

میم ساکن اورمشدد کے قاعدوں میں

غنّہ کہتے ہیں ناک میں آواز لے جانے کو۔ غنّہ کی مقدار کم از کم ایک الف ہے۔ الف کی مقدار دریافت کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ کھلی ہوئی انگلی بند کرلے یا بند انگلی کھول لے

(۱)

میم مشدد ہو تو غنّہ ضروری ہے جیسے لَمّا۔

(۲)

میم ساکن کے بعد اگر میم ہو تو ادغام بھی ہوگا یعنی دونوں میمیں ایک ہوجائیں گی اور ایک میم مشدد کے مثل غنّہ ہوگا جیسے اِلَیْکُمْ مُّرْ سَلُوْنَ

(۳)

اگر میم ساکن کے بعد باء ہے تو غنّہ مع اخفاء ہوگا جیسے وَمَنْ یَّعْتَصِمْ بِاللّٰہِ

(۴)

اگر میم ساکن کے بعد میم یا باء کے علاوہ کوئی حرف ہو تو اظہار ہوگا یعنی غنّہ نہ ہوگا جیسے اَنْعَمْتَ

© Copyright 2025, All Rights Reserved