• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

نماز عید کا طریقہ

نماز عید کا طریقہ

صفیں باندھ کے نیت کرکے امام کی اقتداء میں نماز شروع کرے۔

تکبیر تحریمہ کے بعدپہلے ثناء (سبحانک اللھم۔۔) پڑھیں

ثناء کے بعد تین زائد تکبیریں کہیں۔ پہلی اور دوسری تکبیر پر ھاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دیں ، تیسری تکبیر پر ھاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لیں

اسکے بعد امام تعوذ تسمیہ فاتحہ اور سورۃ پڑھ کر رکوع اور سجدہ کرکے دوسری رکعت کے لئے کھڑا ھوگا۔

دوسری رکعت میں پہلے امام فاتحہ اور سورۃ پڑھے گا

رکوع سے پہلے امام اور مقتدی سب تین زائد تکبیریں کہیں ہر بار ھاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دیں پھر ھاتھ کانوں تک اٹھائے بغیر چوتھی تکبیر کہہ کر رکوع کرے  اور نماز آخر تک پوری کرکے سلام پھیر دیں

نماز کے بعدامام دو خطبے پڑھے۔

خلاصہ

نماز عید دو رکعت نماز جماعت سے پڑھی جاتی ھے اس کا طریقہ وھی ھے جو دو رکعت نماز پڑھنے کا ھے فرق صرف یہ ھے کہ اس میں چھ ز ائد تکبیریں پڑھی جاتی ھیں تین تکبیریں پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ سے پہلے اور تین تکبیریں دوسری رکعت میں رکوع سے پہلے۔ باقی نماز  کا طریقہ وھی ھے جو دو رکعت نماز پڑھنے کا ھے

اگر عید کی نماز میں دیر سے پہنچاتونماز عید کا طریقہ

اگر عید کی نماز میں دیر سے پہنچاتو

اگر امام پہلی رکعت کی تین زائد تکبیریں کہہ چکا تھا تو مقتدی نیت باندھنے کے بعدھاتھ اٹھا تے ھوئے تین زائدتکبیریں کہہ لے

اوراگر امام پہلی رکعت کے رکوع میں تھا تو اگر رکوع ملنے کی امید ھو تو تکبیر تحریمہ کے بعد تین زائدتکبیریں کہہ کر رکوع میں مل جائے اگر رکوع ملنے کی امید نہ ھو تو تکبیر تحریمہ کے بعد رکوع میں چلا جائے اور ھاتھ اٹھائے بغیر تین تکبیرات پڑھ لے پھر رکوع کی تسبیحات پڑھ لے

دوسری رکعت  میں ملنے کا بھی یہی حکم ھے

اگر ایک یا دو نوں رکعتیں رہ جائیں تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اٹھ کر اپنی رکعت پوری کرے اور اس میں اپنے مقام پر زائد تکبیریں بھی کہے

حوالہ

چار سو اھم مسائل ص271 تا 274

© Copyright 2025, All Rights Reserved