• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

مشرکین کی گمراھیوں میں سے حشر ونشر اورآخرت کے انکارکا ذکر

مشرکین  کی گمراھیوں کی مختصر وضاحت اور ان کا رد

(۴)

حشر  ونشر اورآخرت کا انکار

گذشتہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلا م نے حشر  و نشر کو بیان کیا تھا لیکن وہ بیان ایسی تفصیل و وضاحت کے ساتھ نہیں تھا جیسا کہ قرآن مجید میں ہے اسی وجہ سے مشرکین اس سے بے خبر تھے اور اس کو مستبعد سمجھتے  تھے

حشر و نشر کے انکار کا رد :

(۱)

قیاس و تنقیح مناط:

اللہ نے بہت سی ناقابل انکار مثا لیں پیش کی ہیں کہ جن  سے ثابت ہوتا ہے کہ بگاڑ و تباہی کے بعد بھی اشیاء میں سابقہ حالت میں آنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے مثلا زمین کی پیداوار وغیرہ مردہ زمین کو زندہ کرنا، زمین و آسمان کی تخلیق ، معدوم سے تخلیق کردیا تو دوبارہ کیا مشکل ہے۔

قل        یحیھا الذی انشاھا اول مرۃ و ھوبکل خلق علیم وغیرہ( اس کی مثال بہت سی آیات ہیں

(۲)

دیگر کتب سماویہ سے حشر ونشر کا ثبوت:

ان         ھذالفی الصحف الاولی صحف ابراھیم و موسی

© Copyright 2025, All Rights Reserved