مردوں کا سجدہ
سجدہ میں پائوںسیدھے کھڑے رکھے
ایڑیاں اوپر کو سیدھی ھوں
جتنا فاصلہ پنجوں میں ھو اتنا ھی ایڑیوں میں ھو اور خوب کھل کر سجدہ کرے تاکہ پیٹ رانوں سے اور بازو پہلوئوں سے جدا رہیں
مردوں کیلئے سجدہ میں ٹخنے ملانا خلاف تحقیق ھے
دونوں پائوں کی انگلیاں زمین سے پوری طرح لگیں(صرف انگلیوں کے سر نہیں بلکہ پوری انگلیاں لگیں تبھی تو وہ قبلہ کی طرف سیدھی رھیں گی)یعنی انگلیاں مڑ جائیں
سنت یہ ھے کہ دونوں پائوں کی پوری انگلیاں تمام سجدہ میں زمین پر قبلہ رخ رھیں
دونوں پائوں زمین پر رکھنا اور انگلیوں کو قبلہ رخ رکھنا سنت مئوکدہ ھے اور اس سنت کا ترک مکروہ ھے
سجدہ میں نظر ناک کی نوک پر ھو
جماعت کی نماز میں بھی اصل یہ ہے کہ مرد اپنے بازو اپنے پہلوئوں سے جدا رکھیں لیکن ساتھ والے نمازی کو تکلیف سے بچانے کیلئے یہ ھے کہ بازو پہلوئوں سے ملا لے لیکن کہنیاں زمین پر بچھائے نہیں بلکہ زمین سے اٹھا ھوا رکھے
خواتین کا سجدہ
خواتین سجدہ میں کہنیاں زمین پر بچھی رکھیں
پیٹ رانوں سے ملا ھو
بازو پہلوئوں سے ملے ھوں
دونوں پائوں دائیں طرف نکال کر بائیں پیٹھ(سرین) پر بیٹھ کر خوب سمٹ کر اور دب کر سجدہ کرے یعنی خوب سمٹ کر سجدہ کرے
پیٹھ کو اونچا نہ کرے
سجدہ میں نظر ناک کی نوک پر ھو
© Copyright 2025, All Rights Reserved