• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

 

عراق و بغداد

عراق کی فتح اور عمدہ نتائج

لارڈ ہارڈنگ کا یہ سفر (سفر عراق) سابق والسرائے لارڈ کرزن کے سفر خلیج فارس سے زیادہ اہم اور زیادہ اچھے نتائج کی امید دلاتا ہے۔ ہم اس وقت اس سفر کے نتائج اس کی اہمیت کا صحیح اندازہ ناظرین پر چھوڑتے ہیں… یقینا اس نیک دل افسر (لارڈ ہارڈنگ) کا عراق جانا عمدہ نتائج پیدا کرے گا۔ ہم ان نتائج پر خوش ہیں… خدا ملک گیری اور جہانبانی اسی کے سپرد کرتا ہے۔ جو اس کی مخلوق کی بہتری چاہتا ہے اور اس کو حکمراں بناتا ہے جو اس کا اہل ہوتا ہے۔ پس ہم پھر کہتے ہیں کہ ہم خوش ہیں۔ کیونکہ ہمارے خدا کی بات پوری ہوتی ہے… اور ہمیں امید ہے کہ برٹش حکومت کی توسیع کے ساتھ ہمارے لئے اشاعت اسلام کا میدان بھی وسیع ہو جائے گا۔… اور غیر مسلم کو مسلم بنانے کے ساتھ ہم مسلمانوں کو پھر مسلمان کریں گے۔

اخبار الفضل قادیان جلد ۲ شمارہ نمبر ۱۰۳ ص ۳‘ ۱۱ فروری ۱۹۱۵ئ

عراق کے فتح کرنے میں احمدیوں نے خون بہائے

عراق کے فتح کرنے میں احمدیوں نے خون بہائے اور میری (میاں محمود احمد) تحریک پر سینکڑوں آدمی بھرتی ہو کر چلے گئے…… لیکن جب وہاں حکومت قائم ہو گئی تو گورنمنٹ نے یہ شرط تو کروائی کہ پادریوں کو عیسائیت کی اشاعت کرنے میں کوئی روک نہ ہو گی۔ مگر احمدیوں کے لئے صرف اس قسم کی شرط نہ رکھی۔ بلکہ اگر احمدی اپنی تکلیف پیش کرتے ہیں تو بھی عراق کے ہائی کمشنر اس میں دخل دینے کو اپنی شان سے بالا سمجھتے ہیں۔

الفضل قادیان جلد ۱۱ شمارہ نمبر ۱۷/ص۸/۳۱/اگست۱۹۲۳ئ

مذکورہ تحریر سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ مرزائیوں کا مذہبی نصب العین یہ ہے کہ دنیا کی جہانبانی انگریزوں کو ملے۔ تاکہ ان کے زیر سایہ یہ اپنی مذہبی تبلیغ کرنے میں آزاد رہیں۔ یہ نہایت ہی خوفناک نظریہ ہے۔

گورنمنٹ برطانیہ قادیانیوں کی تلوار ہے

حضرت مسیح موخود (مرزا) فرماتے ہیں کہ میں وہ مہدی موعود ہوں اور گورنمنٹ برطانیہ میری وہ تلوار ہے… جس کے مقابلہ میں ان علماء کی کچھ پیش نہیں جاتی… اب غور کرنے کا مقام ہے کہ پھر ہم احمدیوں کو اس فتح (بغداد) سے کیوں خوشی نہ ہو… عراق عرب ہو یا شام۔ ہم ہر جگہ اپنی تلوار کی چمک دیکھنا چاہتے ہیں۔ فتح بغداد کے وقت ہماری فوجیں مشرق سے داخل ہوئیں۔ دیکھئے کس زمانہ میں اس فتح کی خبر دی گئی۔  ہماری گورنمنٹ برطانیہ نے جو بصرہ کی طرف چڑھائی کی اور تمام اقوام سے لوگوں کو جمع کرکے اس کی طرف بھیجا۔ دراصل اس کے محرک خدا تعالیٰ کے وہ فرشتے تھے جن کو اس گورنمنٹ کی مدد کے لئے اس نے ایسے وقت اتارا جبکہ وہ لوگوں کے دلوں کو اس طرف مائل کرکے ہر قسم کی مدد کے لئے تیار کریں۔

الفضل قادیان ج ۶ شمارہ ۴۲ /۷/ دسمبر ۱۹۱۸ء ص۹

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved