امامت کے فرائض
جب مرض کی شدّت کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں نہ جا سکے تو حضرت صدیق کو امامت کے فرائض انجام دینے کا حکم ہُوا۔ چنانچہ جناب صدیق اکبرؓ نے حضور ﷺ کی حیات میں سترہ نمازیں پڑھائیں۔
وفات سے ایک دِن پہلے آنحضرت ﷺ نے سنبھالا لیا اور نماز ظہر ادا کرنے کے لئے مسجد میں تشریف لائے۔ حضرت صدیق کی امامت میں جماعت ہو رہی تھی۔ آپ ﷺ کا چہرہ خوشی سے چمک اُٹھا۔ آپ ﷺ آگے بڑھے صحابہ کرامؓ نے راستہ دے دیا۔ حضرت صدیق پیچھے ہٹنے کو تھے کہ آنحضرت ﷺ نے ان کو حکم دیا کہ
نماز پڑھائے جائو۔
اور خود دائیں طرف اُن کے پہلو میں بیٹھ گئے۔ نماز ادا ہو جانے کے بعد آپ نے وعظ فرمایا۔ وفات کے دن بھی صبح کی نماز کے وقت پردہ اُٹھا کر دیکھا اور صحابہ ؓ کو دیکھ کر مسُرور ہوئے۔ حضرت ابوبکر ؓ یہ دیکھ کر کہ آج آنحضرت ﷺ کی طبیعت بحال ہے باہر تشریف لے گئے۔ دفعتہ مرض کا شدت سے حملہ ہُوا اور ذاتِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوگیا۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
© Copyright 2025, All Rights Reserved