• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

 

ھجرت حبشہ

مکہ میں مُسلمانوں پر جب کفار کے مظالم حد سے بڑھ گئے تو جناب پیغمبر اِسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے جن لوگوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی ٗ اُن میں حضرت عثمان غنی  ؓ اور آپ کی زوجہ محترمہ حضرت رقیہ   بھی آپ کے ہمرکاب تھیں۔ حضرت عثمان ؓ  مہاجرین کے اس قافلے کے سردار تھے۔

حبشہ میں آپ پانچ سال تک رہے۔ ان کے ایک لڑکا بھی ہوا۔ جن کا نام عبداللہ رکھا گیا۔ اسی کی وجہ سے آپ کی کُنیت ابوعبد اللہ پڑ گئی۔ اسی دوران میں اطلاع ملی کہ مُسلمانوں اور قریش میں صلح ہو گئی ہے۔ مہاجرین کو جو کئی سال سے مکہ سے دُور بیٹھے ہوئے تھے اور واپس وطن جانے کے لئے بے قرار تھے ٗ جب اس افواہ کا علم ہوا تو وہ وطن کو لَوٹے۔ ابھی چند منزلیں ہی طے کی تھیں کہ صلح کی خبر کے غلط ہونے کا عِلم ہوا۔ اس پر سارا قافلہ واپس حبشہ کو چلا گیا ۔ مگر حضرت عثمان   نے مکہ واپس آنا ہی مناسب سمجھا اور وہاں پہنچ کر اپنے گھر میں مقیم ہو گئے۔

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved