بسم اللہ الرحمن الرحیم
وتعاونوا علی البر و التقوی ۔القرآن
نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو
ادارہ کے ساتھ تعاون کے طریقے
ادارہ کی آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ھے۔ آپ ادارہ کے ساتھ مختلف طریقوں سے تعاون کر سکتے ھیں۔
1
دو طرفہ تعاون
آپ ادارہ کے مختلف علمی کورسز میں سے کوئی کورس کرکے ادارہ کے ساتھ تعاون بصورت فیس کر سکتے ھیں۔
تفصیلات کےلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں
2
مالی تعاون
مثلا زکوۃ /عشر/صدقہ واجبہ / نذر یا منت /کفارہ /چندہ غیر معینہ/صدقہ نافلہ /خیرات/عطیہ/چندہ برائے تعمیر / ھدیہ وغیرہ کے ذریعہ آپ اس اطمینان کے ساتھ تعاون کر سکتے ھیں کہ آپ کی رقم صحیح مصرف میں استعمال ھو رھی ھے۔
3
تعاون بصورت سامان
ادارہ کو مختلف چیزوں کی ضرورت ھے مثلاقرآن پاک/کمپیوٹر/یو پی ایس/فرنیچر/سیکیورٹی کیمرے/کتب وغیرہ ۔ جو حضرات چاھیں وہ سامان کے ذریعہ ادارہ کے ساتھ تعاون کر سکتے ھیں۔
4
تعاون بصورت زمین یا کرایہ
فی الحال فوری طور پر ادارہ کے دفتر کے لئے گھر یا زمین کی ضرورت ھے۔ جو حضرات جگہ نہ دے سکیں وہ مکان کا کرایہ بھی ادا کر سکتے ھیں۔
اس کے علاوہ
ادارہ کو اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لئے لاھورشہر میں زمین کی ضرورت ھے جس پر مسجد، مدرسہ، ھسپتال، سکول وغیرہ تعمیر کئے جائیں گے۔
اگر بہت سے افراد تھوڑا تھوڑا تعاون کریں تو ان سب کے تعاون سے بڑی جگہ بھی حاصل کی جا سکتی ھے۔
5
تعاون بصورت نشر و اشاعت
تمام حضرات سے گذارش ھے کہ اپنے حلقہ احباب میں، مخیر حضرات تک ادارہ کے ساتھ تعاون کی اپیل پہنچائیں۔ دوسرے حضرات کو اس طرف متوجہ کریں۔
جن حضرات کی ویب سائٹ ھے ، وہ ویب سائٹ کے ذریعہ ادارہ کا تعارف، گھر بیٹھے بذریعہ انٹرنیٹ قرآن، حدیث ، فقہ تفسیر وغیرہ علوم حاصل کرنے کی سہولت، اور ادارہ کے ساتھ تعاون کے طریقوں کی تشہیر کر سکتے ھیں۔
اسی طرح جن حضرات کا فیس بک وغیرہ پر اکائونٹ ھے وہ اس کے ذریعہ تشہیر کر سکتے ھیں۔
اپنے ذاتی خرچ پر ادارہ کی تشہیر اندرون ملک یا بیرون ملک اخبارات، رسائل وغیرہ کے ذریعہ بھی کی جاسکتی ھے۔
جن حضرات کے دوست احباب رشتہ دار بیرون ملک مقیم ھیں، انکو بذریعہ انٹرنیٹ گھر بیٹھے علوم اسلامیہ کی تحصیل یا بچوں کو قرآن پاک پڑھوانے کی طرف راغب کر سکتے ھیں۔
آپ کی تشہیر سے جو لوگ نیکی کا کام کریں گے، یا ادارہ کے ساتھ تعاون کریں گے یا ادارہ کے ذریعہ علم حاصل کریں گے،انشااللہ اس کا ثواب آپ کو بھی ملے گا۔
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من دعا الی ھدی کان لہ من الاجرمثل اجور من اتبعہ لا ینقص ذلک من اجورھم شیئا ۔ابن ماجہ
جس نے کسی ھدایت کے کام کی طرف رھنمائی کی تو اس کے لئے اس کی اتباع کرنے والوں کے برابر ثواب ھوگا، اور ان اتباع کرنے والوں کے ثواب میں کوئی کمی نہ کی جائے گی۔
www.rahbereislam.com
© Copyright 2025, All Rights Reserved