• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

 

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

خلاصہ

پیدائش:

آنحضرت  ﷺ کے دُنیا میں تشریف لانے کے دو ڈھائی سال بعد ہوئی۔

نام:

عبداللہ

سلسلہ نسب :

آٹھویں پُشت (مرۃ بن کعب) میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔

کُنیت:

ابوبکر

والد کا نام :

ابُو قحافہ

والدہ کا نام:

اُمّ الخیر

لقب:

صدیق اور عتیق

وفات:

22جمادی الثانی13ھ مطابق 22اگست634ء بروز دوشنبہ مغرب اور عشا کے درمیان 63سال کی عمر میں اس دُنیا سے چل بسے۔ حضرت عمرؓ نے نماز جنازہ پڑھائی اور جنابِ عائشہ صدیقہ ؓ  کے حجرہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں دفن ہوئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رَاجعُوْنَ

مدت خلافت:

آپ نے دو سال تین ماہ دس روز تک خلافت کا کام نہایت حُسن اور خوبی سے چلایا۔

شرف :

1

حضرت ابوبکر ؓ  کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ ان کے والد ابُو قحافہ اور بیٹے عبدالرحمن اور پوتے محمد بن عبدالرحمن ؓ چار پُشتیں آنحضرت  ﷺ کی صحابی ہیں۔

2

آپ رضی اللہ تعالی عنہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ھجرت کے سفر میں ھم سفر تھے ، یارِ غار تھے  آپکی شان میں یہ آیت نازل ھوئی

لاتحزن ان اللہ معنا

3

جس زمین پر مسجدِ نبوی  ﷺ تعمیر کی گئی اسکی قیمت بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے سرمائے سے ادا کی گئی۔

4

وفات سے کچھ دن قبل آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

مسجد کی طرف جس قدر مکانوں کے دروازے ہیں ٗ بند کر دئیے جائیں۔ مگر ابوبکر ؓ  کا دروازہ بدستور رہے۔

پھر ارشاد کیا کہ

میرے نزدیک رفاقت و احسانات کے اعتبار سے ابوبکر ؓ سے افضل کوئی نہیں۔ اگر دُنیا میں میں کسی کو دوست بنا سکتا تو یقینا ابوبکر ؓ  کو بناتا۔ لیکن اِسلام کا رِشتہ ہی بہت کافی ہے۔

5

جناب صدیق اکبرؓ نے حضور  ﷺ کی حیات میں سترہ نمازیں پڑھائیں۔

6

جناب صدیق اکبرؓ  اُمتِ محمدیہ ؐ کے تمام لوگوں بلکہ انبیاء کے بعد کل بنی نوعِ انسان سے افضل تسلیم کئے گیے۔

7

آپ رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر بالاجماع کافر ھے

من انکر صحبت ابی بکر فھو کافر

8

آپ رضی اللہ عنہ کے اخلاص کی گواھی اللہ تعالی نے دی

الاابتغاء وجہ ربہ الاعلی ولسوف یرضی

9

آپ رضی اللہ عنہ ان صحابہ میں سےھیں جن کو دنیا میں ھی جنت کی بشارت دی گئی

اھم خدمات

مانعین زکوۃ مرتدین جھوٹے نبیوں سے جہاد

جمع قرآن

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved