حیات بعد الموت
الجاثیۃ آیت24 پارہ25
یہ لوگ کہتے ہیں کہ ’’زندگی بس یہی ھماری دنیا کی زندگی ہے یہیں ہمارا مرنا اور جینا ہے اور گردشِ ایام کے سوا کوئی چیز نہیں جو ہمیں ھلاک کرتی ہو‘‘۔ درحقیقت اس معاملہ میں ان کے پاس کوئی علم نہیں ہے۔ یہ محض گمان کی بناء پر باتیں کرتے ہیں ۔
الکہف آیت 47 پارہ 15
فکر اس دن کی ہونی چاہیئے جب کہ ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو بالکل برہنہ پائو گے۔ اور ہم تمام انسانوں کو اس طرح گھیر کر جمع کریں گے کہ(اگلوں پچھلوں میں سے) ایک بھی نہ چھوٹے گا۔
الاعراف آیت 29 پارہ8
اے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) ان سے کہو میرے رب نے تو راستی اور انصاف کا حکم دیا ہےاور اس کا حکم تو یہ ہے کہ ہر عبادت میں اپنا رخ ٹھیک رکھو۔ اور اسی کو پکارو اپنے دین کو اس کے لئے خالص رکۃ کر جس طرح اس نے تمہیں اب پیدا کیا ہے اسی طرح تم پھر پیداکئے جائو گے۔
الاعراف آیت 147 پارہ 9
ہماری نشانیوں کو جس کسی نے جھٹلایااور آخرت کی پیشی کا انکار کیا ، اس کے سارے اعمال ضائع ہو گئے ۔۔۔۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved