• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

 

حسب و نسب

جنابِ ابوبکرؓ  کی طرح حضرت فاروق اعظم ؓ  بھی قبیلہ قریش سے تھے اور ساتویں پشت میں ان کا سلسلہ نسب بھی سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ آپ کی خاندانی و جاہت کا اس سے پتہ چلتا ہے کہ جب جناب محبوبِ خُدا صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب اور حرب بن اُمیہّ میں قریش کی سرداری کا جھگڑا پیدا ہوا تو دونوں فریقوں نے حضرت عمرؓ  کے دادا فضیل کو ثالث مقرر کیا اور فضیل نے عبدالمطلب کے حق میں فیصلہ دیا۔ آپ کی والدہ کا نام غنمۃ بنت ہشام ابن المغیرہ مخزومی تھا۔ مغیرہ اس قدر ممتاز تھے کہ جب قبیلہ قریش کو کسی سے لڑائی پیش آتی تو فوج کا جملہ انتظام انہی کے سپرد ہُوا کرتا تھا۔ اس طرح جناب فاروق اعظمؓ دو دھیال اور ننھیال دونوں طرف سے قریش کے معزز خاندانوں کے چراغ تھے۔

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved