• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

بارہواں لمعہ

بارہواں لمعہ

ہمزہ کے قاعدوں کے بیان میں

(۱)

ایک جگہ کلمہ کا دوسرا ہمزہ نرم کرکے پڑھتے ہیں اسے تسہیل کہتے ہیں یہ واجب ہے۔ جیسے ءَ اَعْجَمِیُُّّ ۔

اس کے علاوہ چھ کلمات ءٓ الْئٰنَ (سورۃ یونس میں دو جگہ

ءٓ اللّٰہُ (ایک سورۃ یونس میں اور ایک جگہ سورۃ نحل میں)

اور ءٓ الذَّکَرَیْنِ ( دو جگہ سورۃ انعام میں)

ان میں دوسرے ہمزہ کو الف پڑھنے کی بجائے تسہیل سے بغیر مد کے ادا کرنا بھی جائز ہے۔ ان چھ کلمات میں تسہیل جائز ہے۔ باقی تمام قرآن میں ہرجگہ ہمزہ کو تحقیق سے پڑھنا ضروری ہے۔

(۲)

سورۃ حجرات دوسرا رکوع بِئْسَ الْاِ سْمُ الْفُسُوْقُ ۔ اس میں الاسم کے لام سے پہلے اور بعد والے دو عدد ہمزہ جو بشکل الف لکھے ہیں‘ نہیں پڑھے جاتے بلکہ لام کو زیر دے کر سین سے ملاتے ہیں۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved