• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

وضو توڑنے والی چیزیں

وضو توڑنے والی چیزیں

پاخانہ پیشاب کے مقام سے کوئی چیز نکلنا مثلا نجاست کیڑا کنکری وغیرہ

جسم کے کسی حصہ سے خون یا پیپ نکل کر بہہ پڑنا

منہ بھر کر قے ہونا(منہ بھر کر کا مطلب یہ ہے کہ منہ میں مشکل سے رکے)

بے ہوش ہونا

سہارا لگا کر سونا

جنون ہونا

بواسیرکا مسہ باہر نکل آئے تو وضوٹوٹ گیا

لیڈی ڈاکٹرعورت کی شرم گاہ میں انگلی داخل کرےتو وضوٹوٹ گیا

بواسیر کے علاج کیلئے کوئی مرھم وغیرہ پاخانے کے مقام کے اندر لگایا تو اگر وہ باہر نکل آئے تو وضو ٹوٹ گیا

آنکھ کے اندر کا دانہ ٹوٹ گیا یا توڑ دیا اور اسکا پانی آنکھ میں پھیل گیا لیکن باھر نہ نکلا تو وضو نہیں ٹوٹا اور اگرآنکھ سے باھر نکل پڑا تو وضو ٹوٹ گیا

زکام کی وجہ سے آنکھوں سے پانی بہا تو وضو نہیں ٹوٹا

اگر آنکھیں دکھتی ہوں اور ان میں چبھن ہو اور صاف پانی نکلے تو وضو نہیں ٹوٹااور اگر چکناپانی یا پیپ نکلے تو وضو ٹوٹ گیا

پھوڑے یا چھالے کا اوپر کا چھلکا نوچ ڈالا اور اسکے نیچے خون یا پیپ دکھائی دینے لگا مگر بہا نہیں اپنی جگہ ٹھہرا رہا تو وضو نہیں ٹوٹا اور اگر بہہ گیا تو وضو ٹوٹ گیاخواہ خود بخود بہے یا دباکر نکال دے ۔

تھوک میں خون معلوم ہو تو تھوک کر دیکھے اگر خون تھوک کے برابر یا زیادہ ہو اور رنگ سرخی مائل ہو تو وضو ٹوٹ گیااگرتھوک میں خون بہت کم ہو تھوک سفیدی یا ذردی مائل ہو تو وضو نہیں ٹوٹا

بیماری کی وجہ سے کان بہتے ہوں یاکان کے اندر کا دانہ ٹوٹ جائے تو جب تک یہ پانی یاخون یا پیپ سوراخ کے اندر اس جگہ تک رھے جہاں غسل میں پانی پہنچانا فرض نہیں تب تک وضو نہیں ٹوٹا اور اگر اس جگہ تک بہہ کر آجائے جہاں پانی پہنچانا فرض ہے تو وضو ٹوٹ گیا

ناف سے کسی بیماری کی وجہ سے پانی نکلاتو وضوٹوٹ گیا

عورت کی چھاتی سے پانی نکلے اور درد بھی ہوتاہ تووضو ٹوٹ گیا اگر درد نہ ہو تو وضو نہیں ٹوٹا

عورتوں میں بیماری کی وجہ سے جب پانی آگے کی راہ سے نکلے تو وضو ٹوٹ جاتاہے

ولادت سے پہلے جو پانی نکلتا ہے اس سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے مگر نماز معاف نہیں ہوتی

چھوٹا بچہ جو دودھ کی قے کرتا ہے اگر منہ بھر کر کرے تو نجس ہے لہذا کپڑا دھو کر نماز پڑھیں ورنہ نماز نہ ہوگی

منہ بھر کر قے ہو تو وضو ٹوٹ جاتا ہے اگر تھوڑی تھوڑی کرکے کئی مرتبہ قے ہوئی لیکن سب ملا کر اتنی ہے کہ اگر ایک دفعہ میں ہوتی تو منہ بھر جاتاتو متلی کو دیکھا جائیگااگر ایک ہی متلی مسلسل باقی رہی اور تھوڑی تھوڑی قے ہوتی رہی تو وضو ٹوٹ گیااور اگر ایک ہی متلی مسلسل نہیں رہی بلکہ پہلی دفعہ کی متلی ختم ہوگئی اور طبیعت ٹھیک ہوگئی پھر دوبارہ متلی ہوئی اور تھوڑی قے ہوگئی اور متلی ختم ہوگئی پھر تیسری مرتبہ پھر متلی ہوکر قے ہوگئی اگر ایسا ہوتا رہا تو وضو نہیں ٹوٹا

اگر نماز میں اتنی زور سے ہنسا کہ خود اس نے اور آس پاس والوں نے آواز سن لی تو وضو اور نمازدونوں ٹوٹ گئے اگر خود سن لے لیکن آس پاس والے نہ سنیں اگرچہ بالکل قریب والا سن لے تو نماز ٹوٹ گئی لیکن وضو نہیں ٹوٹا اگر ہنسی میں صرف دانت کھل گئے آواز بالکل نہیں نکلی تو نہ نماز ٹوٹی نہ وضو ٹوٹا

وضو کے بعد کسی کا ستر دیکھ لیا یا اپنا ستر کسی کے سامنے کھل گیا یا ننگا ھو کر نہایا اور ننگے ہی وضو کیا تو وضو درست ہے لیکن سخت ضرورت (مثلامرض)کے بغیرکسی کا ستر دیکھنا یا اپنا دکھانا کبیرہ گناہ ھے۔

اگر وضو کرنا یاد ھے مگر یہ یاد نہیں کہ وضو باقی ھے یا ٹوٹ گیا تو وضو باقی سمجھا جائے گا اسی وضو سے نماز پڑھنا درست ھے لیکن دوبارہ وضو کرلینا بہتر ھے

© Copyright 2025, All Rights Reserved