• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

نجاست دور کرنے کا طریقہ

نجاست دور کرنے کا طریقہ

کپڑا اور بدن صرف دھونے ھی سے پاک ھوتا ھے کسی اور طریقہ سے پاک نہیں ہوتا۔

دھونے کیلئے پانی یا اس جیسی پتلی و پاک چیز مثلا سرکہ عرق وغیرہ استعما ل کیا جاسکتا ھے۔

جن چیزوں میں چکناھت پائی جائے مثلا دودھ تیل گھی وغیرہ ان سے دھونا درست نہیں ایسی چیزوں سے دھونے سے ناپا ک چیز پاک نہ ھوگی۔

اگر نجاست ایسی چیز کو لگی ھو جسے نچوڑا نہ جاسکتاھو جیسے تخت  بوتل جوتا وغیرہ تو انکو پاک کرنے کا طریقہ یہ ھے کہ ایک با ر دھو کر ٹھہر جائے جب پانی ٹپکنا بند ھوجائے تو پھر دھولے اسی طرح تین بار کرے

اگر نجاست ایسی چیز میں لگی جسکو نچوڑا جا سکتا ھو مثلا کپڑے پر پیشاب لگ گیا یا کوئی اور پتلی نجاست لگ گئی تو تین بار دھوئے اور ہر بار  نچوڑے خاص طور پر تیسری بار اپنی طاقت کے مطابق خوب زور ے نچوڑے تو کپڑا پاک ھوگا۔ اگر خوب زور سے نہ نچوڑا تو کپڑا پاک نہ  ھوگا۔ یہ تفصیل تب ھے کہ کسی برتن کے ذریعہ پانی ڈالے ۔اگر بہتے پانی میں دھویا یا ٹونٹی سے ڈائریکٹ پانی ڈالا تو اس میں نچوڑنا اور تین بار  دھونا شرط نہیں ھے بلکہ اتنا پانی بہادینا جافی ھے کہ  جتنا تین بار برتن میں دھونے سے خرچ ھوتاھے

© Copyright 2025, All Rights Reserved