انبیاء کی بعثت کا مقصد
مشیت ایزدی یہ تھی کہ مخلوق کے سامنے حق و باطل راھیں خوب واضح و روشن ھو جائیں اور راہ ہدایت پر چلنے کا عملی نمونہ بھی سامنے آجائے پھر ہر شخص بلا کسی جبر و اکراہ کے اپنے اختیار و ارادہ سے کسی ایک راہ کا انتخاب کرکے جزا یا سزا کا مستحق ٹھہرے ۔ بعثت انبیاء کا یہ ایسا خدائی نظام ہے جس میں ایک طرف اپنوں کیلئے ہدایت و بشارت کا سامان ھے تو دوسری طرف اغیار کی زبان بندی اور ان پر اتمام حجت ہے
رسلا مبشرین و منذرین لئلا یکون للناس علی اللہ حجۃ بعد الرسل (المائدہ
یہی وہ مصلحت تھی کہ جس کا تقاضا تھا کہ بنی نوع انسانی کی ہدایت و رہبری کے لئے اسی نوع کے افراد کا انتخاب کیا جائے
لیہلک من ھلک عن بینۃ و یحی من حی عن بینۃ
(ص ۶۴، الفوز العظیم)
© Copyright 2025, All Rights Reserved