• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

وعدہ خلافی

آیات

-1

سورۃ بقرہ کی آیت ۲۷ میں ان لوگوں کو فاسق کہاگیا ہے جو ’’اللہ تعالیٰ کے عہد کو پختگی کے بعد توڑ دیتے ہیں۔‘‘

-2

سورۃ رعد کی آیت ۲۵ میں ہے۔’’اور جو لوگ اللہ تعالیٰ سے مضبوط وعدہ کرکے اس کو توڑ ڈالتے ہیں اور جن (رشتوں )کو جوڑے رکھنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے ان کو قطع کردیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں ،ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لئے گھر بھی براہے۔‘‘

احادیث

-1

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ہمیں خطبہ ارشادفرماتے تھے ،اس میں یہ بھی فرماتے تھے ،’’جس شخص کے اندر امانت نہیں اس کا ایمان (کامل) نہیں ہے اور جس شخص کے اندر ایفائے عہد نہیں اس کاد ین (کامل )نہیں ہے۔

(مسنداحمد)

-2

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’منافق کی تین علامات ہیں ،جب وہ بات کرتا ہے جھوٹ بولتا ہے ،جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرتا ہے۔(بخاری

آثارواقوال

-1

امام ابن جوزی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے تھے کہ وعدہ خلافی فاسقوں کی صفات میں سے ہے۔(زادالمسیر

-2

ابن عطیہ رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ،’’مسلمانوں کے درمیان جو جائز عہد ہو اس کا توڑنا جائز نہیں‘‘۔ (المحررالوجیز

-3

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ عہد شکنی کی حرمت بہت شدید ہے خاص طور پر  ایسے شخص کی طرف سے جسے ولایت عامہ حاصل ہو کیونکہ اس عہد شکنی کا نقصان بہت سارے لوگوں تک پہنچتا ہے،دوسری بات یہ ہے کہ وہ  عہد شکنی پر مجبور نہیں کیونکہ اسے وفا کی قدرت حاصل تھی۔ (فتح الباری

وعدہ خلافی کے نقصان

-1

وعدہ خلافی نفاق کی علامت اور منافقین کی صفت ہے۔

-2

وعدہ خلاف انسان کا اعتماد دلوں سے اٹھ جاتا ہے۔

-3

وعدہ خلاف اللہ تعالیٰ کی نظر میں مبغوض اور قابل نفرت ہے۔

-4

وعدہ خلاف شخص دوسروں کو نقصان دینے کی بجائے حقیقت میں خود کو نقصان دیتا ہے۔

-5

جس معاشرہ میں وعدہ خلافی عام ہوجائے اس معاشرہ میں بغض اور فساد عام ہوجاتا ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved