جنوں کا ایمان لانا
طائف کے سفر سے واپسی پر ایک جگہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رھے تھے کہ کچھ جنوں کا گزر ھوا یہ یہودی تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت سن کر مسلمان ھوگئے۔ طائف سے واپسی پر آپ مکہ میں داخل ھوئے تو بیت اللہ کا طواف فرمایا پھر گھر تشریف لے گئے
جو جن ایمان لائے تھے انھوں نے واپس جا کر اپنی قوم کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بتایا چناچہ سب مکہ پہنچے اور حجون نامی قبرستان میں قیام کیا ایک جن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ھوا اور عرض کیا کہ میری قوم حجون کے مقام پرٹھہری ھوئی ھے آپ وھاں تشریف لے چلیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات میں آنے کا وعدہ فرمایا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت حجون پہنچے وھاں جنات آپ پر ایمان لائے وہ قرآن سننے کی خواھش میں آپ کے قریب ھونے کیلئے ایک دوسرے پر گر رھے تھے جنات نے عرض کیا
اے اللہ کے رسول! ھم دور کے رھنے والے ھیں ھمارے اور ھماری سواریوں کیلئے سفر کے سامان کا انتظام فرما دیجئے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ھر وہ ھڈی جس پر اللہ کا نام لیا گیا ھو جب تمھارے ھاتھوں میں پہنچے گی تو پہلے سے زیادہ پر گوشت ھوجائے گی اور یہ لید اور گوبر تمھارے جانوروں کا چارہ ھے۔ (اسی لئے ھڈی سے استنجا کرنا منع ھے
© Copyright 2025, All Rights Reserved