• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

 

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ

محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔

یہاں تک تو نسب نامہ بالکل یقینی اور متفق علیہ ھے عدنان سے لے کر حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بیٹے قیدار تک  قریبا چالیس پشتیں ھیں۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام  سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے ۲۷۵۳ سال پہلے پیدا ھوئے

عقیق و اسم گرامی

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے ساتویںدن داداعبدالمطلب نےآپکاعقیقہ کیااورمحمدنام رکھا. والدہ نےاحمدنام رکھا. محمد کا مطلب ھےجسکی بہت زیادہ تعریف کی جائے. احمدکامطلب ھے(اللہ کی)سب سےزیادہ تعریف کرنیوالا. نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےپہلےمحمد اوراحمدکسی کانام نھیں رکھاگیا

نبی     صلی اللہ علیہ وسلم  کی  پیدائش پر کراماتی علامات

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے پہلے مکہ میں خشک سالی اورقحط تھالیکن جونہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےدنیامیں تشریف لانیکاوقت قریب آیاتوبارشیں شروع ھوگئیں خشک سالی دورھوگئی درخت ھرےبھرےھوگئے پھلوں سےبھرگئے زمین سرسبزھوگئی

نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب پیدا ھوئےتوقدرتی طورپرانکی آنول نال کٹی ھوئی تھی اورختنےھوئے ھوئےتھے

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش

8ربیع الاول کاقول قوی ھےاسکےعلاوہ 9اور12ربیع الاول وغیرہ کاقول بھی ھے

لیکن قوی یہی ھےکہ8ربیع الاول پیدائش اور12ربیع الاول وصال کی تاریخ ھے

مولانا احمد رضا خان صاحب بریلوی نے بھی ۸ ربیع الاول کو تاریخ پیدائش قرار دیا ھے

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved