• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

قربانی کس پرواجب ھے

قربانی کس پرواجب ھے

قربانی ھر آزاد عاقل بالغ مقیم صاحب نصاب مسلمان پر واجب ھے ۔ جس شخص پر صدقہ فطر واجب ھے اس پر قربانی بھی واجب ھے

اسکی تفصیل یہ ھے کہ جس کی مِلک میں سونا چاندی مال تجارت نقدی اور زائد از ضرورت اشیاء میں سے کوئی ایک چیز یا ان میں سے بعض اشیاء کا مجموعہ ملا کر ان سب کی قیمت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے تو اس پر قربانی کرنا واجب ھے

یاد رھے کہ ریڈیو ٹی وی ٹیپ ریکارڈر کپڑوں کے تین سے زائد جوڑے اور وہ تمام اشیاء جو محض زیب و زینت یا نمود و نمائش کے لئے گھروں میں رکھی رھتی ھیں یہ سب زائد از ضرورت ھیں۔ وجوب قربانی کے لئے ان سب اشیاء کی قیمت بھی لگائی جائے گی۔

البتہ اگر کوئی شخص اتنا مقروض ھے کہ قرض منہا کرنے کے بعد اسکے پاس نصاب سے کم مال بچتا ھے تو اس پر قربانی واجب نہیں۔(لیکن اگر کوئی صاحب حیثیت بھی ھو اور مقروض بھی ھو تو اس کے لئے قربانی دے دینا بہتر و افضل ھے۔ ناقل)

حوالہ

چار سو اھم مسائل ص 277۔278

© Copyright 2025, All Rights Reserved