• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

 

ھجرت مدینہ

آپ کو واپس آئے زیادہ مُدت نہ گزری تھی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم فرمایا۔ اس سفر میں بھی حضرت رقیہؓ  آپ کے ساتھ رہیں۔

جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی مدینہ تشریف لے آئے تو آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم  نے حضرت عثمانؓ  کو انوش بن ثابت انصاری کا بھائی بنایا۔ تھوڑی مُدت کے بعد آب وہوا کی ناموافقت کے باعث حضرت رقیہ بیمار ہو گئیں اور حضرت عثمان جنگ بدر میں محض بی بی صاحبہ ؓ  کی تیمار داری کے باعث شریک نہ ہو سکے۔ بدر کی فتح کے روز حضرت رقیہ ؓ نے انتقال فرمایا۔ بدر سے واپس آکر آنحضرت ؐ نے انہیں بھی اصحاب بدر میں شمار کرکے مال غنیمت کا حصہ دیا۔ دو سال کے بعد آنحضرت ؐ نے اپنی دوسری صاحبزادی حضرت اُمّ کلثوم کا نکاح حضرت عثمان ؓ سے کر دیا۔

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved