پیدائش
حضرت عثمان قریش کے قبیلہ بنی اُمیہ سے تھے۔ آنحضرتؐ کی ولادت کے پانچ سال بعد پیدا ہوئے۔
کفر کی حالت میں اُن کی کُنیت ابوعمرو تھی۔ مگر اسلام لانے کے بعد اس کو بدل کر اپنی کنیت ابوعبداللہ مقرر کی۔ آپ نے یکے بعد دیگرے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیوں حضرت رُقیہؓ اور حضرت اُمّ کلثومؓ سے شادی کی۔ اس لئے دربارِ رسالت ؐ سے ذُوالنورین کا خطاب عطا ہوا۔
آپ اور آپ کا خاندان کپڑے کے بہت بڑے تاجر تھے۔ جس کے باعث آپ کو کئی دوسرے ملکوں میں بھی جانے کا موقع ملا۔ ایک امیر گھرانے کے فرزند ہونے کے باعث آپ نے مروجہ تعلیم بھی حاصل کی اور بڑے ناز ونعم سے پلے۔
حضرت عثمان شروع ہی سے مُشر کا نہ رسوم ٗ شراب نوشی اور قمار بازی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے۔ حالانکہ اُس زمانے کے نوجوان کے لئے یہ بُرائیاں دولت مندی اور بڑائی کا نشان سمجھی جاتی تھیں۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved