خصوصیات
ہر بڑے آدمی میں کوئی نہ کوئی خصوصیت ایسی ہوتی ہے جو اُسے دوسروں سے ممتاز رکھتی ہے۔ حضرت صدیق کی دو صفتیں خاص طور پر بہت نمایاں ہیں۔ ایک تو ارادے کی پختگی اور دوسرے دِل کی نرمی۔
ارادے کی پختگی کے یہ معنی ہیں کہ جو مہم پیش آئے، اس میں جہاں تک ہو سکے دوسرے دوستوں سے رائے اور مشورہ لے اور جب ایک راہ مقرر کر لی جائے تو اس پر چل پڑے اور کوئی مشکل سے مشکل رکاوٹ بھی اس کے راستے میں حائل ہو تو اُس کو روندتا ہوا چلاجائے۔ یہ صفت حضرت ابوبکر ؓ میں خاص طور پر موجود تھی۔
دِل کی نرمی اس کو کہتے ہیں کہ انسان کے دِل میں درد ہو اور کسی دوسرے اِنسان کی تکلیف کو دیکھ کر بے قرار ہو جائے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved