مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیر
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ پہنچے تو ہر ایک انصاری کی یہی خواہش تھی کہ آنحضرت ﷺ اسی کے مکان پر ٹھہریں ۔ لیکن آپ ﷺ نے فرمایا کہ
جہاں اُونٹنی بیٹھے گی ٗ وہیں اُتر جائوں گا۔
چنانچہ اُونٹنی حضرت ایوب انصاری ؓ کے مکان کے سامنے بیٹھ گئی۔ آپ نے وہیں قیام کیا۔ وہ جگہ جہاں اُونٹنی بیٹھی تھی ٗ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دس اشرفیوں کے عوض خرید لی۔ یہ قیمت بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے سرمائے سے ادا کی گئی۔ اس زمین پر بعد میں مسجدِ نبوی ﷺ تعمیر کی گئی۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved