ترکی
ترک سے مذہباً ہمارا کوئی تعلق نہیں
قادیانی جماعت کا ایڈریس بخدمت ایڈورڈ میکلیگن لیفٹیننٹ گورنر پنجاب
ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ مذہباً ہمارا ترکوں سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم اپنے مذہبی نقطہ خیال سے اس امر کے پابند ہیں کہ اس شخص کو اپنا مذہبی پیشوا سمجھیں جو حضرت مسیح موعود کا جانشین ہو اور دنیاوی لحاظ سے اسی کو اپنا بادشاہ سلطان یقین کریں جس کی حکومت کے نیچے ہم رہتے ہوں۔ پس ہمارے خلیفہ حصرت مسیح موعود (مرزا قادیانی) کے خلیفہ ثانی ہیں اور ہمارے بادشاہ اور سلطان حضور ملک معظم ہیں۔
الفضل قادیان ۲۲ دسمبر ۱۹۱۹ء ج ۷ ش۴۸
سلطان ٹرکی ہرگز خلیفتہ المسلمین نہیں
صیغہ امور عامہ قادیان کا اعلان‘‘ اخبار لیڈر الہ آباد مجریہ ۲۱ جنوری ۱۹۲۰ء میں خلافت کانفرنس کا ایڈریس بخدمت جناب وائسرائے شائع کیا گیا ہے۔ فہرست دستخط کنندگان میں مولوی ثناء اﷲ امرتسری کے نام سے پہلے کسی شخص مولوی محمد علی قادیانی کا نام درج ہے۔ مولوی محمد علی کے نام کے ساتھ قادیانی کا لفظ محض لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے لکھا ہے۔ اور نہ قادیان سے کوئی تعلق رکھنے والا احمدی نہیں ہے‘ جو سلطان ٹرکی کو خلیفۃ المسلمین تسلیم کرتا ہو… معلوم ہوتا ہے کہ یہ مولوی محمد علی صاحب لاہوری سرگروہ کے غیر مبائع ہیں۔ لیکن وہ لفظ قادیانی کے ساتھ لکھنے کے ہرگز مستحق نہیں ہیں۔ نہ اس لئے کہ وہ قادیان کے باشندہ ہیں اور نہ اس لئے کہ وہ مرکز قادیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگر ان کے عقیدہ کے مطابق سلطان ٹرکی خلیفتہ المسلمین ہے تو اس عقیدہ کو ظاہر کرنے کے لئے قادیان کی آڑکیوں لیتے ہیں؟۔ لہذ ا بذریعہ اس اعلان کے پبلک کو مطلع کیا جاتا ہے کہ قادیان سے تعلق رکھنے والے کسی احمدی کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ سلطان ٹرکی خلیفۃ المسلمین ہے۔
الفضل قادیان ج ۷ ش ۶۱‘ ۱۶ /فروری ۱۹۲۰ئ
© Copyright 2025, All Rights Reserved