سیریا (شام
بیت المقدس کے حقدار صرف قادیانی ہیں
اگر یہودی اس لئے بیت المقدس کی تولیت کے مستحق نہیں کہ وہ جناب مسیح اور حضرت نبی کریم ﷺ کی رسالت و نبوت کے منکر ہیں… اور عیسائی اس لئے غیر مستحق ہیں کہ انہوں نے خاتم النبیین کی رسالت کو نبوت کا انکار کر دیا ہے تو یقینا یقینا غیراحمدی (مسلمان) بھی مستحق تولیت بیت المقدس نہیں… کیونکہ یہ بھی اس زمانہ میں مبعوث ہونے والے خدا کے ایک اولوالعزم نبی (مرزا قادیانی) کے منکر اور مخالف ہیں۔ اگر کہا جائے کہ حضرت مرزا صاحب کی نبوت ثابت نہیں تو سوال ہو گا کہ کن کے نزدیک؟۔ اگر جواب یہ ہے کہ نہ ماننے والوں کے نزدیک۔ تو اس طرح یہود کے نزدیک مسیح اور آنحضرتﷺ کی اور مسیحیوں کے نزدیک آنحضرتﷺ کی رسالت و نبوت بھی ثابت نہیں۔ اگر منکرین کافیصلہ ایک نبی کو غیر نبی ٹھہراتا ہے تو کروڑوں عیسائیوں اور یہودیوں کا اجماع ہے کہ نعوذ باللہ آنحضرتﷺ منجانب اللہ نبی اوررسول نہ تھے۔ پس اگر غیر احمدی بھائیوں کا یہ اصل درست ہے کہ بیت المقدس کی تولیت کے مستحق تمام نبیوں کے ماننے والے ہی ہو سکتے ہیں تو ہم اعلان کرتے ہیں کہ احمدیوں کے سوا خدا کے تمام نبیوں کا مومن اور کوئی نہیں۔
الفضل قادیان ج ۹ شمارہ ۳۶ ص ۴‘ ۷ نومبر ۱۹۲۱ئ
اگر اہل قادیانی ہوجاتے تو…؟
اب اگر مسلمانوں کے ہاتھ سے وہ زمین نکلی ہے تو پھر اس کا سبب تلاش کرنا چاہئے۔ کیا مسلمانوں نے کسی نبی کا انکار تو نہیں کیا… سلطنت برطانیہ کے انصاف اور امن اور آزادی مذہب کو ہم دیکھ چکے آزما چکے ہیں اور آرام پا رہے ہیں۔ اس سے بہتر کوئی حکومت مسلمانوں کے لئے نہیں ہے۔ اس زمانہ میں کوئی مذہبی جنگ نہیں۔
اخبار الفضل جلد ۵‘ شمارہ ۷۵ ص ۸‘ ۱۹/ مارچ ۱۹۱۸ئ
© Copyright 2025, All Rights Reserved