نما ز کی فضیلت
آیات
-1
محا فظت کرو سب نمازوں کی (عموماََ )اور درمیان والی نماز (یعنی عصر)کی (خصوصاََ)اور (نماز میں ) کھڑے ہوا کر و اللہ تعالیٰ کے سا منے عاجز بنے ہوئے۔ ( سورۃ البقرۃ
-2
۔ ( سورۃ الروم نما ز کی پابندی کرو اور شرک کرنے والوںمیں سے مت رہو
-3
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے اور (بالخصوص ) نماز کی پابندی کی اور زکوٰۃدی ان کے لئے ان کا ثواب ہو گا ان کے پروردگار کے نزدیک اور (آخرت میں )ان پر کوئی خطرہ (واقع ہونے والا)نہیں ہوگا اور نہ وہ (کسی منزل مقصود کے فو ت ہونے سے) مغموم ہونگے۔(البقرۃ )
-4
بالتحقیق ان مسلمانوں نے (آخرت میں )فلاح پائی جو (تصیح عقائد کے ساتھ )اپنی نماز میں (خواہ فرض ہو یا غیر فرض ) خشوع ( خضوع ) کرنے والے ہیں ۔ ( سورۃ المومنون
-5
بے شک نماز (اپنی تواضع کے اعتبار سے )بے حیائی اور ناشائستہ کاموں سے روک ٹوک کرتی رہتی ہے (یعنی بلسان حال کہتی ہے کہ جس معبود کی تو اتنی تعظیم کرتا ہے فحشاء ومنکر کے ارتکاب سے اس کی بے تعظیمی نہایت نازیبا ہے ۔۔ ( سورۃ العنکبوت
-6
پھر ان کے بعد (بعضے )ایسے ناخلف ہوئے جنہوں نے نماز کو برباد کیا اور (نفسانی ناجائز خواہشوں کی پیروی کی سو یہ لوگ )عنقریب (آخرت میں )خرابی دیکھیں گے۔۔ ( سورۃ مریم
-7
پس بڑی خرابی ہے ایسے نمازیوں کے لئے جو اپنی نماز کوبھلا بیٹھتے ہیں (یعنی ترک کردیتے ہیں)۔ سورۃ الماعون
© Copyright 2025, All Rights Reserved