مداہنت یعنی نہی عن المنکر کے ترک پر وعیدیں
آیات
-1
ملعون ہوئے کافر بنی اسرائیل کے داوٗد اور مریم کے بیٹے عیسیٰ علیہماالسلام کی زبا ن پر ،یہ اس لئے کہ وہ نافرمان تھے اور حد سے گذر گئے تھے آپس میں منع نہ کرتے تھے برے کام سے جو وہ کرتے تھے، کیا ہی براکام ہے جو کرتے تھے ‘‘،(المائدۃ
-2
اور جب کہ ان میں سے ایک جماعت نے یوں کہاکہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کئے جاتے ہوجن کو اللہ تعالیٰ بالکل ہلاک کرنے والے ہیں ،یا ان کو سخت سزادینے والے ہیں ،انہوں نے جواب دیا کہ تمہارے رب کے روبروعذرکرنے کے لئے اور اس لئے کہ شاید کہ یہ ڈرجائیں، پھر جب وہ بھول گئے اس چیز کو جو ان کو سمجھائی گئی تھی تو ہم نے ان کو نجات دے دی جو برے کاموں سے روکتے تھے اور گرفت کی گنہگاروں کی سخت عذاب کے ساتھ بوجہ ان کی سرکشی کے۔
(الاعراف)
-3
اور تم ایسے وبال سے بچوجو خاص انہی لوگوں پر واقع نہ ہوگاجو تم میں ان گناہوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور یہ جان رکھوکہ اللہ تعالیٰ سخت سزادینے والے ہیں۔ (الانفال
-4
قسم ہے زمانے کی (یعنی زمانے کی تاریخ اور دنیا میں نیک وبد کے انجام کے واقعات شاہد ہیں) کہ انسان بڑے خسارے میں ہے مگر جولوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو (اعمال کی )پابندی اور اعتقاد حق (پر قائم رہنے )کی فہمائش کرتے رہے۔(العصر
© Copyright 2025, All Rights Reserved