• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

علم کے مطابق عمل نہ کرنے پر وعیدیں

علم کے مطابق عمل نہ کرنے پر وعیدیں

-1

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ علم جس سے اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کی جاتی ہے (یعنی دین اور کتا ب وسنت کا علم )اگر اس کو کوئی شخص دنیا کی دولت کمانے کے لئے حاصل کرے تو وہ قیامت میں جنت کی خوشبوسے محروم رہے گا۔

(مسنداحمد ،ابن ماجہ)

-2

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس کسی نے علم دین اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے نہیں بلکہ غیراللہ کے لئے (یعنی اپنی دنیوی اور نفسانی اغراض کے لئے )حاصل کیا وہ اپنا ٹھکانا جہنم بنالے (جامع ترمذی

-3

حضرت جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : اس عالم کی مثال جو دوسرے لوگوں کو تو نیکی کی تعلیم دیتا ہے اور اپنے کوبھولے رہتا ہے اس چراغ کی سی ہے جو دوسروںکو تو روشنی فراہم کرتا ہے لیکن خود کو صرف جلاتا رہتا ہے۔

(معجم کبیر طبرانی )

-4

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جس کو اس کے علم دین نے نفع نہیں پہنچایا (یعنی اس نے اپنی زندگی کو علم کے تابع نہیں بنایا )۔( ابوداؤد ،سنن سعید بن منصور

© Copyright 2025, All Rights Reserved