• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

جماعت کی نماز

 

جماعت کی نماز

احادیث وآثار

-1

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جماعت کی نماز اکیلے نماز سے ستائیس درجہ زیادہ ہوتی ہے۔(مشکوٰۃ

-2

حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ حق تعالیٰ جماعت کی نماز سے خوش ہوتے ہیں۔ (رواہ احمد واسنادہ حسن

-3

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص چالیس دن اخلاص کے ساتھ اس طرح جماعت سے نماز پڑھے کہ تکبیرۂ اولیٰ فوت نہ ہو تو اس کو دو خاص انعامملتے ہیں ایک جہنم سے رہائی کا اور دوسرا نفاق سے بری ہونے کا۔(ترمذی

-4

حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ جس شخص نے کامل وضو کیا اور پھر فرض نماز پڑھنے کے لئے مسجد کی طرف گیا اور نماز (جماعت سے ) ادا کی تو اس کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔(الترغیب والترھیب

-5

حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے زمانے (صحابہ کے دور)میں جو شخص کھلم کھلا منافق ہوتاوہ تو جماعت سے رہ جاتا تھا ورنہ عام منافقین بھی جماعت چھوڑنے کی ہمت نہ کرتے تھے حتیٰ کہ اگر کوئی شخص دو آدمیوں کے سہارے گھسٹتا ہو اجا سکتا تھا وہ بھی صف میں لا کھڑا کردیا جاتا تھا۔(ابوداوٗد

-6

حضر ت سعید بن مسیب رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس نے جماعت سے نماز پڑھی اس نے اپنے سینے کو عبادت سے بھرلیا۔

-7

حضرت حسن بصری رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر ماں بھی شفقت کی وجہ سے عشاء کی جماعت میں آنے سے منع کرے تو اس کی اطاعت نہیں کی جائے گی۔

-8

حضرت میمون بن مہران رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مجھے نماز باجماعت کی فضیلت عراق کی بادشاہت سے زیادہ محبوب ہے (احیاء العلوم

-9

حضرت نیساپوری رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ فجرکی جماعت تکبیرۂ اولیٰ کے ساتھ دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہے۔(نزمیہ

ترک جماعت پر وعیدیں

-1

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر گھروں میں عورتیں اور بچے نہ ہوتے تو میں چند جوانوں کو حکم کرتا کہ وہ لکڑیاں جمع کریں پھر میں کسی کو نمازکا امام بناکر ان لوگوں کی طرف چلاجاؤں جو جماعت کے لئے حاضر نہیں ہوتے تو ان پران کے گھروں کی تمام چیزوں کو آگ سے جلادوں۔(رواہ احمد

-2

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا گیا کہ ایک شخص دن بھر نمازیں پڑھتا ہے، جمعہ اور جماعت میں شریک نہیں ہوتا (اس کے بارے میں حکم کیا ہے ؟)توحضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہمانے جواباً فرمایاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ دوزخ میں جائے گا‘‘۔(ترمذی

-3

حضرت معاذ بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سراسر ظلم ہے ،کفر ہے اور نفاق ہے اس شخص کا عمل جو اللہ تعالیٰ کے منادی (مؤذ ن)  کی آواز سنے اور نماز(باجماعت) کو نہ جائے۔(احمد،طبرانی

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved