• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

تحقیر

تحقیر

احادیث

-1

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے ،نہ اسے بے یارومددگار چھوڑتا ہے اور نہ اس کی تحقیر کرتا ہے ،پھر آپ نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین بار فرمایا کہ تقوی یہاں ہے ،کسی انسان کے بر اہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے، مسلمان کا خون، اس کامال اور اس کی عزت ہر چیز مسلمان پر حرام ہے۔ (مسلم

-2

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :سب سے بڑی زیادتی یہ ہے کہ مسلمان کی عزت وآبرو کے بارے میں زیادتی کی جائے ۔(مسلم

-3

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے) یوں کہہ دیا کہ آپ کے لئے صفیہ کا یہی عیب کافی ہے کہ وہ چھوٹے قد کی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’تم نے ایسی بات کہی ہے کہ اسے دریا میں ملادیا جائے تو اس پر غالب آجائے۔

-4

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں نے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کسی کی نقل اتاری آپ نے فرمایا :’’اگر مجھے اتنی اتنی دولت بھی ملے توبھی میں کسی کی نقل اتارنا پسند نہیں کرتا‘‘۔(ابوداوٗد

-5

حضر ت ابن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی کے برابر بھی تکبر ہوگا۔

ایک شخص نے عرض کیا  ’’انسان یہ چاہتا ہے کہ اس کے کپڑے اور جوتے اچھے ہوں (کیا یہ بھی تکبر ہے)آپ نے فرمایا:  بے شک اللہ تعالیٰ حسین وجمیل ہے اور حسن وجمال کو پسند فرماتے ہیں(تکبریہ نہیں ،بلکہ) تکبریہ ہے کہ حق کو ٹھکرائے اور لوگوں کوحقیر سمجھے۔(مسلم

© Copyright 2025, All Rights Reserved