بدنظری
آیات
-1
آپ مسلمان مردوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہ نیچی رکھیں (یعنی جس عضو کی طرف بالکل دیکھنا ناجائز ہے اس کو بالکل نہ دیکھیں اورجس کو ویسے تو دیکھنا جائزہے مگر شہوت سے دیکھنا جائز نہیں اس کو شہوت سے نہ دیکھیں ) اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں (یعنی ناجائز جگہ میں شہوت پوری نہ کریں جس میں اغلام بازی اور زنا سب داخل ہیں )یہ ان کے لئے زیادہ صفائی کی بات ہے (اس کے خلاف زنا یا زنا کے سبب بدنظری وغیرہ میںگندگی ہے)بے شک اللہ تعالیٰ کو سب خبر ہے جو کچھ لوگ کیا کرتے ہیں (پس اس کے خلاف کرنے والے سزا کے حقدار ہوں گے
(بیان القرآن )
-2
اللہ تعالیٰ آنکھوں کی خیانت کو جانتے ہیں اور جس چیز کو سینہ میں چھپاتے ہیں اس کو بھی جانتے ہیں۔‘‘
حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس آیت شریفہ میں اللہ تعالیٰ نے دوگناہوں کا ذکر فرمایا ہے ،آنکھوں کے گناہ اور دل کے گناہ کو۔نیز فرماتے ہیں کہ دل کا گناہ آنکھوں کے گناہ سے زیادہ سخت ہے یعنی گناہ صرف نگاہ ہی سے نہیں بلکہ دل سے بھی ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ دل سے سوچا کرتے ہیں اور عورتوں اور مردوں کا تصورکرتے ہیں اور خیال سے مزے لیتے ہیں اور یوں سمجھتے ہیں کہ ہم متقی ہیں، خوب سمجھ لو کہ یہ شیطان کا دھوکہ ہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved