• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

پانچواں لمعہ

پانچواں لمعہ

(صفات کے بیان میں

مخرج سے پیدا ہوتے وقت حروف کی آواز میں جو کیفیت ہونی چاہئے اس صفت کہتے ہیں۔

(پہلی دس صفات کو صفاتِ متضادہ کہتے ہیں کیونکہ ایک دوسرے کی ضد ہوتی ہیں ‘ باقی کو صفاتِ غیر متضادہ)

1

نام صفت

ھمس

حروف کا نام

مھموسہ

کن حروف میں ہوتی ہے

فَحَثَّہ  شَخْصُ  سَکَتَ

کیفیت

مخرج میں آواز ضعف کے ساتھ ٹھہرے ‘سانس جاری رہے‘ آواز میں ایک قسم کی پستی ہو

2

نام صفت

جھر

حروف کا نام

مجھورہ

کن حروف میں ہوتی ہے

مھموسہ  کے علاوہ جتنے حروف ہیں

کیفیت

آواز مخرج میں قوت کے ساتھ ٹھہرے‘ سانس بند ہو‘ آواز میں بلند ی ہو

3

نام صفت

شدت مثلاً اَقْ

حروف کا نام

شدیدہ

کن حروف میں ہوتی ہے

اَجِدُکَ  قَطَبْتَ

کیفیت

آواز مخرج میں قوت کے ساتھ ٹھہرے‘ آواز بند ہو‘ آواز میں سختی ا ور مضبوطی ہو

4

نام صفت

رخوت  مثلاً اَسْ

حروف کا نام

رخوہ

کن حروف میں ہوتی ہے

شدیدہ اور متوسطہ کے علاوہ تمام حروف

کیفیت

آواز مخرج میں ضعف کے ساتھ ٹھہرے‘ آواز جاری رہے‘ آواز میں نرمی ہو

نام صفت

توسط

حروف کا نام

متوسطہ

کن حروف میں ہوتی ہے

لِنْ عُمَرُ

کیفیت

۳اور ۴ کی درمیانی حالت‘ آواز نہ پوری بند ہو ‘نہ پوری جاری ہو

5

نام صفت

استعلاء

حروف کا نام

مستعلیہ

کن حروف میں ہوتی ہے

خُصَّ  ضَغْطٍ  قِظْ

کیفیت

جڑ زبان کی اوپر تالو کی طرف اٹھتی ہے۔ لہذا یہ حروف موٹے ہوجاتے ہیں

6

نام صفت

استفال

حروف کا نام

مستفلہ

کن حروف میں ہوتی ہے

مستعلیہ کے علاوہ تمام حروف

کیفیت

جڑ زبان اوپر نہیں اٹھتی سو یہ حروف باریک رہتے ہیں

7

نام صفت

اطباق

حروف کا نام

مطبقہ

کن حروف میں ہوتی ہے

ص۔ض۔ط۔ظ

کیفیت

زبان کا بیچ اوپر کے تالو سے مُلْصَقْ ہوجاتاہے( لپٹ جاتاہے)۔ حروف پُر ہوتے ہیں

8

نام صفت

انفتاح

حروف کا نام

منفتحہ

کن حروف میں ہوتی ہے

مطبقہ کے سوا تمام حروف

کیفیت

زبان کا بیچ اوپر کے تالو سے جدا رہتاہے۔ خواہ جڑ  لگ جائے یا نہ لگے

9

نام صفت

اذلاق

حروف کا نام

مذلقہ

کن حروف میں ہوتی ہے

فُرَّ مِنْ لُبٍّ

کیفیت

یہ حروف زبان اور ہونٹ کے کنارے سے سہولت کے ساتھ بہت جلد ادا ہوجاتے ہیں

10

نام صفت

اصمات

حروف کا نام

مصمتہ

کن حروف میں ہوتی ہے

مذلقہ کے سوا تمام حروف

کیفیت

یہ حروف اپنے مخرج سے مضبوطی اور جمائو کے ساتھ ادا ہوتے ہیں‘ آسانی اور جلدی کے ساتھ ادا نہیں ہوتے

11

نام صفت

صفیر

حروف کا نام

صفیریہ

کن حروف میں ہوتی ہے

ص۔ز۔س

کیفیت

سیٹی کی طرح کی آواز نکلتی ہے

12

نام صفت

قلقلہ

حروف کا نام

حروف قلقلہ

کن حروف میں ہوتی ہے

قُطْبُ جَدٍّ

کیفیت

حالتِ سکون میں ان کے ادا کے وقت مخرج میں حرکت ہوتی ہے

13

نام صفت

لین

حروف کا نام

حروف لین

کن حروف میں ہوتی ہے

وائو ساکن ‘یائے ساکن‘ جبکہ ان سے پہلے زبر ہو مثلاً خَوْف ۔  صَیْف

کیفیت

ان حروف کو مخرج سے ایسی نرمی کے ساتھ ادا کیا جاتاہے کہ اگر کوئی مد کرنا چاہے تو کرسکے

14

نام صفت

انحراف

حروف کا نام

منحرفہ

کن حروف میں ہوتی ہے

لام۔ را

کیفیت

ان حروف میں اپنے مخرج سے متجاوز ہوکر ایک دوسرے کی طرف مائل ہونے اور پھر نے کی حالت پائی جاتی ہے

15

نام صفت

تکریر

کن حروف میں ہوتی ہے

راء

کیفیت

حرف کے تلفظ کے وقت زبان میں ارتعاش پیدا ہوتاہے۔ تکریر کی مشابہت ہوگی مگر اس سے بچنا چاہئے

16

نام صفت

تفشی

کن حروف میں ہوتی ہے

ش

کیفیت

آواز منہ میں پھیل جاتی ہے

17

نام صفت

استطالت

کن حروف میں ہوتی ہے

ض

کیفیت

زبان کے آخر تک آواز کو امتداد رہتا ہے

ان صفات کو صفاتِ لازمہ کہتے ہیں۔ آگے جو صفات آرہی ہیں ان کو صفاتِ عارضہ کہتے ہیں۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved