نماز شروع کرنے سے پہلے ان باتوں کا اھتمام کریں
(۱) نماز میں توجہ رکھنے اور نماز میں ھاتھ پائوں نہ ھلانے کا اللہ تعالی سے عہد کریں
(۲) آستین اوپر نہ ھوں مردوں کوبلا وجہ آستین اوپر کرکے یا کہنیاں ننگی کرکے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ھے (خیر الفتاوی)
خواتین ایسا کریں تو نماز نھیں ہوتی(عمدۃ الفقہ)
(۳) مردشلوار یا چادر ٹخنوں سے اوپر رکھیں
خواتین ٹخنوں سے نیچے رکھیں
مردوں کا ٹخنے ڈھانکنا ہر حال میں کبیرہ گناہ ھے خواہ نماز ھو یا غیر نماز
اگرنماز میں تکبر کی وجہ سے شلوار چادر وغیرہ ٹخنوں سے نیچے ھو تو نماز کا دوبارہ ادا کرنا واجب ھے (خیر الفتاوی
خواتین کیلئے نماز و غیر نماز ہر حال میں ٹخنوں اور کلائی سے اوپر کپڑا کرنا حرام ھے
اگر کسی خاتون کوئی عضوایک چوتھائی یا اس سے زیادہ کھلا رہ گیا تو تین صورتیں ہیں
(۱) نماز شروع کرنے سے پہلے ہی کھلا تھا تو نماز شروع ھی نہیں ہوئی
(۲)اگر دوران نماز جان بوجھ کر ایک چوتھائی یا زائد ننگا کردیا تو نماز فورا ٹوٹ گئی دوبارہ شروع سے پڑھے
(۳)اگر دوران نماز غلطی سے ایک چوتھائی یا زائد کھل جائے تو اگر تین بار سبحان ربی الاعلی کہنے کی دیر کھلا رھا تو نماز ٹوٹ گئی اور اگر اس سے پہلے ڈھک لیا تو نماز نہیں ٹوٹی
گھٹنے سے ٹخنے تک ایک عضو شمار ھوتا ھے اسی طرح کہنی سے ھاتھ کی کلائی تک ایک عضو ھے(عمدۃ الفقہ
نماز شروع کرنے سے پہلے ضروری ھے کہ وضو کرلیا ھو
نمازی کا جسم اور کپڑے پاک ھوں
نماز ادا کرنے کی جگہ پاک ھو
ستر ڈھک لیا ھو
قبلہ کی طرف منہ ھو
© Copyright 2025, All Rights Reserved