دوسری اور آخری رکعت میں دونوں سجدوں کے بعد بیٹھ کر تشھد(التحیات) پڑھتے ھیں اس بیٹھنے کوقعدہ کہتے ھیں
آخری رکعت میں التحیات مکمل پڑھ کر درود شریف اور دعا بھی پڑھتے ھیں
اسے قعدہ اخیرہ کہتے ھیں
اگر دو رکعت پڑھنی ھوں تو التحیات کے بعد درود شریف ابراھیمی مکمل اور دعا پڑھ کر سلام پھیردیں
اگر دو رکعت سے آگے مذید رکعات پڑھنی ھوں تو التحیات مکمل پڑھ کر اس سے زائد مذید کچھ نہ پڑھیں بلکہ اللہ اکبر کہہ کر فورا کھڑے ھو جائیں اور باقی رکعات پڑھیں اور آخری رکعت میں التحیات کے بعد درود شریف ابراھیمی مکمل اور دعا پڑھ کر سلام پھیریں
قعدہ اخیرہ (آخری رکعت میں)درود شریف پڑھنا سنت ھے اگر جلدی ھو تب بھی اللھم صل علی محمد تک پڑھ لینا چاہیئے
درودشریف کے بعد قرآن و حدیث کی کوئی بھی دعا پڑھ سکتے ھیں لیکن اس کو دعا کی ھی نیت سے پڑھیں تلاوت کی نیت سے مت پڑھیں
قعدہ یا سجدہ سے قیام کی طرف آتے ھوئے گھٹنوں پر ھاتھ ٹیکنا مستحب ھے
© Copyright 2025, All Rights Reserved