سجدہ میں جاتے ھوئے اصل یہ ھے کہ کمر بالکل سیدھی رکھے
ھاتھ رانوں یا گھٹنوں پر نہ رکھے
گھٹنے زمین پر رکھنے سے پہلے سینہ نہ جھکے
نہ ھی کمر میں خم آئے گھٹنے زمین پر لگنے تک کمر سیدھی رھے
اگر تھوڑا سا بھی جھکا تو رکوع میں تکرار لازم آئیگا
قیام سے سجدہ کی طرف جاتے ھوئے گھٹنوں پر ھاتھ رکھنا مستحب نہیں اس وقت گھٹنوں یا رانوں پر ھاتھ رکھنے کی عادت کا یہ اثر دیکھا گیا ھے کہ گھٹنے زمین پر رکھنے سے پہلے ھی اوپر کا دھڑ جھک جاتا ھے لہذا یہ عادت ترک کرنی چاھیئے
اس کا یہ مطلب نھیں کہ ھاتھ دونوں طرف میں لٹکا دے
ھاتھ رانوں پر ھی رھیں گے بس آگے کو نہ جھکے
گھٹنوں کا سہارا لینے یا گھٹنوں کو پکڑنے کی کوشش نہ کرے کہ اس سے جھکائو آجاتا ھے
ھاتھ دونوں طرف میں لٹکا بھی سکتا ھے اور ھاتھ رانوں پربھی رکھ سکتا ھے بس آگے کو نہ جھکے
ھاتھ دونوں اطراف میں لٹکانا مستحب شرعی نہیں ھے
رانوں پر ھاتھ رکھنے میں بھی غفلت کی وجہ سے جھکنے کا ڈر ھے
© Copyright 2025, All Rights Reserved