اللھم ربنا لک الحمد کے بعد اللہ اکبر کہتے ھوئے سجدہ میں جائے
ہر رکعت میں دو سجدے فرض ھیں
ہر سجدہ میں ایک تسبیح(سبحان ربی الاعلی) کہنے کی مقدار ٹھہرنا واجب ھے اور تین تسبیح کی مقدار ٹھہرنا سنت مئوکدہ ھے
سجدہ میں تین بار سبحان ربی الاعلی پڑھے
سجدہ میں ھاتھوں کی انگلیاں خوب ملی رہیں، ھاتھ کانوں کی جگہ کے برابر رکھے، انگوٹھے کانوں کی لو کے مقابل رہیں۔ ھاتھ کی انگلیاں قبلہ کی طرف سیدھی رکھے
سجدہ کو جاتے ھوئے پہلے زمین پر دونوں گھٹنے ایک ساتھ رکھے پھر ھاتھ پھر ناک اورپیشانی
دونوں ھاتھوں کے درمیان پیشانی رکھے
سجدہ میں پیشانی کا اکثر حصہ اور ناک زمین پر رکھنا واجب ھے ورنہ نماز کو دوبارہ پڑھنا پڑے گا
گھٹنوں کا ٹیکنا سجدہ میں واجب ھے
سجدہ سے سر اٹھاتے ھوئے ترتیب الٹی ھے یعنی پہلے پیشانی اٹھائے پھر ناک پھر ھاتھ پھر گھٹنے اٹھائے
© Copyright 2025, All Rights Reserved