• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

تکبیر تحریمہ کے متفرق مسائل

 

 

تکبیر تحریمہ قبلہ رخ ھوکر کہے،

 

اللہ اکبر زبان سے کہے دل میں نہ کہے اگر دل میں کہا اور زبان نہ ھلائی تو نماز نہ ھوگی۔

 

تکبیر تحریمہ کواتنی آواز میں کہے کہ ہلکی سی آواز خود بھی سن لے بشرطیکہ بہر ہ نہ ھو۔

 

اللہ اکبر کے مندرجہ ذیل حروف کو لمبا کرکے بالکل مت پڑھے  الف،ب، ھ ، ر۔

 

اگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھے تو امام کے اللہ اکبر کہنے کے بعد اللہ اکبر کہے ،ساتھ بھی کہہ سکتا ھے لیکن اگر مقتدی کا اللہ اکبر کہنا امام کے اللہ اکبر کہنے سے پہلے ختم ھوگیا تو نماز نہ ھوگی


تکبیر تحریمہ کا حالت قیام  میں ختم ھونا ضروری ھے قیام کی آخری حد یہ ہے کہ اتنا نہ جھکا ھو کہ ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں۔ اگراتنا جھک گیا تھا کہ  ہاتھ گھٹنوں  تک پہنچ گئے تھے تو اس حالت میں تکبیر تحریمہ کہنے سے نماز نہ ھوگی۔

 

بہت سے لوگ اس حالت میں نماز میں ملتے ہیں کہ امام رکوع میں ھوتا ھے لوگ جلدی سے دوڑتے آتے ہیں اور جھکے جھکے اللہ اکبر کہہ کر نماز میں مل جاتے ہیں اور انکی تکبیر تحریمہ حالت قیام میں نہیں ہوتی یاد رکھیں کہ ایسے لوگوں کی نماز نہیں ہوتی

 

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved