امام شافعی رحمہ اللہ
پیدائش
آپ کا نام محمد بن ادریس تھا۔آپ ہاشمی خاندان سے تھے۔ آپ کے پر دادا کا نام شافع تھا۔ اس لحاظ سے آپ شافعی کہلائے۔ والد محترم آپ کی پیدائش سے پہلے ہی فوت ہو چکے تھے۔ والدہ محترمہ کا نام فاطمہ بنت عبداللہ بن حسنؓ بن حسنؓ بن علی ؓ بن ابی طالب تھا۔ یعنی آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خاندان سے تھیں۔
آپ سن150ہجری میں ملک شام کے شہر غزہ میں پیدا ہوئے۔ دو سال کی عمر میں آپ کو مکہ مکرمہ لایا گیا۔ امام صاحب کی والدہ کہتی ہیں
شافعی ابھی پیدا ہونے والے تھے کہ میں نے خواب دیکھا کہ مشتری ستارہ میرے جسم سے نکلا اور مصر میں گرا۔ پھر اس کی روشنی ہر شہر میں پہنچی۔
تعبیر بتانے والوں نے اس خواب کو سن کر کہا
اس خاتون کے بطن سے ایک عالم پیدا ہوگا۔ اس کا علم مصر سے تمام شہروں میں پھیل جائے گا۔
بچپن میں آپ تیر اندازی اور گُھڑے سواری کے شوقین تھے… اس عمر میں دس کے دس نشانے صحیح لگا لیتے تھے… پھر جب علم کا شوق شروع ہوا تو دن رات پڑھنے میں مشغول نظر آنے لگے… تعلیم کی ابتدا مکہ سے ہوئی… اس کے بعد مدینہ منورہ میں علم حاصل کیا… عربی اشعار میں بھی مہارت حاصل کی… اپنے چچا محمد بن شافع اور مسلم بن خالد رنجی سے حدیث سنی۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved