امام مالکؒ کے حکیمانہ اقوال کتابوں میں کثرت سے ملتے ہیں۔ ان میں سے چند
یہاں درج کیے جاتے ہیں۔
1
قیامت میں جن باتوں کا سوال انبیاء علیہم السلام سے کیا جائے گا ٗ انھی باتوں کا سوال علماء سے ہوگا۔
2
دین کا علم کثرت سے روایات بیان کرنا نہیں ہے ٗ بلکہ یہ تو وہ نور ہے جسے اللہ تعالیٰ دل میں ڈال دیتا ہے۔
3
علم کا حاصل کرنا خوبی ہے۔
4
اس امت کا آخری طبقہ اس بات سے فلاح پاسکتا ہے جس سے اس امت کا پہلا طبقہ کامیاب ہوا۔
5
اگر تمہیں دوباتوں میں شک ہے اور تم ان میں سے ایک کو اختیار کرنا چاہتے ہو تو اسے اختیار کرو جو تمہارے موافق ہو۔
6
تم علم سے پہلے علم حاصل کرو یعنی بردباری سیکھو۔
7
جو شخص اپنی باتوں میں سچائی اختیار کرے گا ٗ اپنی عقل سے آخری عمر تک فائدہ اُٹھاتا رہے گا اور دوسرے لوگوں کی طرح بڑھاپے میں اسے بھول اور بکواس سے نجات رہے گی۔
8
اللہ تعالیٰ کا ادب قرآن میں ہے۔ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب سنت اور حدیث میں ہے اور صالحین کا ادب فقہ میں ہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved