• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

 

پیدائش

امام مالک رحمہ اللہ سن93ہجری میں علاقہ بنجرف کے ایک حصے ذی مروہ میں پیدا ہوئے۔

آپ کے دادا کے والد حصرت ابوعامر کو بعض علماء نے صحابی شمار کیا ہے۔ غزوہ بدر کے علاوہ تمام غزوات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔ اس طرح ان کے بیٹے مالک بن ابوعامر بڑے تابعین میں سے ہیں۔ یہ بہت بڑے علام فاضل بزرگ تھے۔ بہت سے صحابہ سے انہوں نے احادیث لیں۔ ان کے چار بیٹے تھے۔ انس ان میں سب سے بڑے تھے۔ چاروں اپنے وقت کے عالم تھے ٗ محدث تھے۔

بچپن کا واقعہ

ماں!  میں علم حاصل کروں گا۔

اپنے بچے کی بات سن کر ماں خوش ہوئی اور اس سے بولی۔

تو پھر آئو! میں تمہیں علم دین کا لباس پہنا دوں۔

ماں نے اپنے بچے کو کپڑے پہنائے ٗ سر پر ٹوپی رکھی ٗ اس کے اُوپر عمامہ باندھا ٗ پھر بولی

اب تم استاد ربیعہ کے پاس چلے جائو ٗ اور ان سے علم سیکھنے سے پہلے ان سے ادب سیکھو۔

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved